تنظیمات اہل سنت پاکستان کے 500 سے زائد مفتیان کرام نے پاکستان میں خود کش حملوں کو حرام قرار دے دیا، مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طالبان کا بھارت اور اسرائیل سے گٹھ جوڑ اسلام مخالف عمل ہے اور یہ عمل قابل مذمت ہے ۔
لاہور: 500سے زائد مفتیان کرام کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں ، پاکستان میں خودکش حملے حرام ہیں ۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طالبان کا بھارت اور اسرائیل سے گٹھ جوڑ اسلام مخالف عمل اور شدید قابل مذمت ہے۔
علما کرام نے عالمی ضامنوں سے اسرائیلی جارحیت رکوا کر غزہ کے نہتے مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

