Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, دسمبر 27, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • انڈر 19 تین ملکی ون ڈے سیریز، پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلےکے بعد ایک وکٹ سےشکست دیدی
    • اگر کسی نے پھر سے جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدر مملکت آصف زرداری کا بھارت کو پیغام
    • سکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
    • جاوید اختر عزاب خداوندی کو دعوت دے رھا ھے اسکا کوئ مزھب نہیں ۔۔۔ نجیب اللہ انجم
    • میری ماں باپ کے درمیان علیحدگی نے مجھے بہت کچھ سکھایا باپ کی کمی کبھی فراموش نہیں کی۔۔۔ عتیقہ اوجھل
    • وادئ ھزارہ کا وراسٹایل فنکار ” ارشد عباسی” جس نے مرتے دم تک فن وٹقافت کا سفر جاری رکھا۔
    • معروف قانون دان اور اباسین آرٹس کونسل کے صدر عبدالروف روحیلہ انتقال کر گئے
    • بینطیر بھٹو شہھید کی 18 ویں برسی پشاور میں الگ الگ منائ جائے گی۔ قائدین اور ناراض کارکنوں کے مابین اختلافات شدت اختیار کرگئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    • ادب
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سپریم کورٹ: آئینی بینچ نے سویلین کے ملٹری ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا
    اہم خبریں

    سپریم کورٹ: آئینی بینچ نے سویلین کے ملٹری ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    مئی 5, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Supreme Court: Constitutional bench reserves decision on appeals against military trial of civilian
    عدالت نے کہا کہ مختصر فیصلہ اسی ہفتے کے دوران سنایا جائے گا،آئینی بیچ سپریم کورٹ
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں کی سماعت کی، بنچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں ۔

    اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل کا آغاز کیا اور 9 مئی کے ملک گیر پرتشدد واقعات کا تفصیل سے ذکر کیا،انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو دن 3 بجے سے شام تک ملک بھر میں 39 مقامات پر حملے ہوئے، جن میں جی ایچ کیو، لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس، ایئر بیس میانوالی اور آئی ایس آئی کے دفاتر شامل ہیں، پنجاب میں 23، خیبر پختونخوا میں 8، سندھ میں 7 جبکہ بلوچستان میں ایک واقعہ پیش آیا ۔

    جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ کیا لوگ جناح ہاؤس کا گیٹ پھلانگ کر گئے یا اندر سے کھولا گیا؟ اگر اندر سے کسی نے دروازہ کھولا تو ملی بھگت کا جرم بنے گا، اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میں اس بارے میں چیک کرنے کے بعد ہی بتاؤں گا کہ کیسے ہوا تھا ۔

    جسٹس جمال مندوخیل نے پوچھا کہ کیا 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ جرم کی نیت سے ہی ہوا تھا؟ کیا نیت احتجاج ریکارڈ کرانے کی تھی یا حملہ کرنے کی؟ کیا ہو سکتا ہے نیت احتجاج کی ہو مگر معاملہ حد سے تجاوز کرگیا ہو؟ حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے تھا مگر کیا گیا ۔

    اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا جرم ہی تھا، تمام واقعات اتفاقیہ نہیں تھے، بلکہ منظم منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے اور اگر اس روز لاہور پر بیرونی جارحیت ہوتی تو ہم جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں تھے ۔

    جسٹس جمال مندوخیل نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا فوج نے اپنے کسی افسر کے خلاف فوجداری کارروائی بھی کی؟

    جس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ جناح ہاؤس حملہ میں غفلت برتنے پر فوج نے محکمانہ کارروائی کی، کور کمانڈر لاہور سمیت تین اعلیٰ افسران کو بغیر پنشن اور مراعات کے ریٹائر کیا گیا، بغیر پنشن ریٹائر ہونے والوں میں ایک لیفٹیننٹ جنرل، ایک بریگیڈیٹر اور لیفٹیننٹ کرنل شامل ہیں، جبکہ 14 افسران کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔

    اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ فوجی کارروائی تب ہوتی جب جرم کیا ہو، محکمانہ کارروائی 9 مئی کا واقعہ نہ روکنے پر کی گئی ،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ آرمی ایکٹ تو واضح کرتا ہے کہ محکمانہ کارروائی کے ساتھ فوجداری سزا بھی ہوگی ۔

    سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے اٹارنی جنرل کو تنبیہ کی کہ وہ غلط راستے پر چل پڑے ہیں، ہم نے 9 مئی واقعے کے میرٹ پر کسی کو بات نہیں کرنے دی کیونکہ اس سے ٹرائل اور اپیل پر اثر پڑے گا اور کچھ سوالات کے جوابات شاید ممکن نہ ہوں، جیسے کیا کور کمانڈر لاہور بطور گواہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہوئے؟

    عدالت نے اس موقع پر آرمی ایکٹ میں ترامیم، اپیلوں کے طریقہ کار اور فوجی عدالتوں کی آئینی حیثیت پر بھی سوالات اٹھائے،جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کیوں نہیں کی گئی جبکہ آئین میں 26 ویں ترمیم ہو چکی ہے؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم کیوں نہیں ہو پاتی ۔

    اٹارنی جنرل نے بتایا کہ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 86 افراد اب تک اپیلیں دائر کر چکے ہیں جبکہ باقی مجرمان کو اپیل کیلئے وقت میں نرمی دی جائے گی ۔

    انہوں نے عدالت سے وقت کی کمی پر شکایت کرتے ہوئے کہا کہ آج میں نے 45 منٹ مانگے تھے، جن میں سے 25 منٹ عدالتی سوالات میں گزر گئے، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ مجھے اپنا کوئی مسئلہ نہیں، ملک کے مستقبل کا سوچ رہا ہوں ۔

    جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے وقت لوگ گرفتاریاں دیتے تھے، لوگوں نے خود کو آگ لگائی اور خود سوزیاں کیں، کسی نے بھی اس وقت املاک کو آگ نہیں لگائی، اٹارنی جنرل نے کہا کہ میرے والد نے خود بطور سیاسی کارکن کئی مقدمات بھگتے، کبھی کسی کے ذہن میں بھی نہیں آیا کہ عوامی املاک کو نقصان پہنچائیں ۔

    بعدازاں سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت نے کہا کہ مختصر فیصلہ اسی ہفتے کے دوران سنایا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان میں 300 افغان طلباء کی گریجویشن تقریب، ایچ ای سی اسکالرشپ پر اظہارِ تشکر اور پاک افغان دوستی کا پیغام
    Next Article پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اگر کسی نے پھر سے جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدر مملکت آصف زرداری کا بھارت کو پیغام

    دسمبر 27, 2025

    سکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

    دسمبر 27, 2025

    2025 بھارتی خارجہ پالیسی کی شرمناک ناکامیوں اور بدترین سفارتی ہزیمت کا سال قرار

    دسمبر 27, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    انڈر 19 تین ملکی ون ڈے سیریز، پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلےکے بعد ایک وکٹ سےشکست دیدی

    دسمبر 27, 2025

    اگر کسی نے پھر سے جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدر مملکت آصف زرداری کا بھارت کو پیغام

    دسمبر 27, 2025

    سکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

    دسمبر 27, 2025

    جاوید اختر عزاب خداوندی کو دعوت دے رھا ھے اسکا کوئ مزھب نہیں ۔۔۔ نجیب اللہ انجم

    دسمبر 27, 2025

    میری ماں باپ کے درمیان علیحدگی نے مجھے بہت کچھ سکھایا باپ کی کمی کبھی فراموش نہیں کی۔۔۔ عتیقہ اوجھل

    دسمبر 27, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.