سوات: (تحسین اللہ تاثیر) ضلع سوات کے علاقے برہ بانڈے سے تعلق رکھنے والے کاشف نامی طالب علم نے آن لائن گیم میں لاکھوں روپے کا مقروض ہونے کے بعد خود کشی کرلی۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کاشف آن لائن گیمز کھیلتا تھا جس میں وہ 15 لاکھ روپے کا مقروض ہوگیا تھا۔قرض کے دباو کی وجہ سے اس نے زہریلہ دوا کھا لی، انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
متعلقہ سکول پرنسپل شمس خان کے مطابق کاشف ہونہار طالب علم تھا مگر غلط سرگرمیوں کی وجہ سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھیں،آن لائن گیمز کی لت بہت خطرناک ہے ،قرض اور دباؤ کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔