خیبر: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طورخم سرحد پر پاک افغان فورسز کے درمیان کشیدگی برقرار،بارڈر دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت کے لیے تاحال بند ہے ۔
ذرائع نے کہا ہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ پر گزشتہ رات پاک افغان فورسز کے درمیان حالات کشیدہ ہوئے، افغان فورسز سرحد کے متنازعہ علاقے میں چیک پوسٹ تعمیر کر رہے تھے ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز نے افغان فورسز کو تعمیراتی کام سے روک دیا تھا، تعمیراتی کام روکنے پر افغان فورسز نے مورچے سنبھال لیے ۔
ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ کسی قسم بھی صورتحال نمٹنے کیلئے سرحدی کشیدگی کے باعث سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔