Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, مئی 8, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • امریکی صدر کی پاک بھارت تنازع کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش
    • پی ایس ایل 10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو بڑے مارجن سے شکست دیدی
    • پی ایس ایل میچ سے قبل بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی
    • بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل کے 7 سالہ بیٹے کی نماز جنازہ ادا
    • آرمی چیف جنرل عاصم منير کا بھارتی طیارے گرانے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین
    • بھارت کے ساتھ جنگ کو اب منطقی انجام تک پہنچاکر دم لیں گے،وزیراعظم شہبازشریف
    • بھارتی دہشت گردی سے 31 معصوم شہری شہید اور 57 زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج
    • پاک فوج نے دشمن کے بزدلانہ حملے کا جواب دے کر تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا، وزیراعظم شہبازشریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغان سرزمین سے دہشتگرد پاکستان میں دہشتگردی کر رہے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
    فیچرڈ

    افغان سرزمین سے دہشتگرد پاکستان میں دہشتگردی کر رہے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

    دسمبر 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Terrorists are doing terrorism in Pakistan from Afghan soil, DG ISPR
    دہشتگردروں کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے،ترجمان پاک فوج
    Share
    Facebook Twitter Email

    راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  پاک فوج کے شعبہ اطلاعات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لیے کوششیں کیں، پاکستان کی تمام تر کوشش کے باوجود افغان سرزمین سے دہشتگرد پاکستان میں دہشتگردی کر رہے ہیں، دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان تک جاتے ہیں، دہشتگردروں کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف اس حوالے سے واضح موقف رکھتے ہیں، پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا، سب جانتے ہیں کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لیے دل و جان سے کوششیں کیں، افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کا کردار سب سے اہم رہا ہے، کئی ملین افغان باشندوں کی دہائی تک ہم نے میزبانی کی ۔

    احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردوں کیخلاف طویل اور مشکل جنگ لڑ رہی ہیں، رواں سال 59 ہزار 775 آپریشنز کیے گئے، ان آپریشنز میں  925 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز نے دشمن کے نیٹ ورک پکڑنے اور دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اہم کامیابیاں ملیں، ان آپریشنز کے دوران 73 ہائی ویلیو ٹارگٹس یعنی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی ہلاکتیں ہوئیں ۔

    ان کا کہنا تھا پاک فوج بھارت کے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم رکھا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم و ستم دنیا کے سامنے ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے، ہم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر  نے بتایا کہ بھارت دیگر ممالک میں سکھوں کے قتل میں بھی ملوث ہے، بھارت میں سازش کے تحت اقلیتوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، ہمارا اصولی مؤقف ہے کہ مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کی قانونی، سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ سال 2024 میں انسداد دہشتگردی کے آپریشنز کے دوران 383 افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، پوری قوم ان بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے ملک کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ ملک کی سلامتی اور امن کے لیے پیش کیا، یہ جنگ آخری دہشتگرد اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہے گی ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں جو منصوبہ بندی کررہا ہے اس سے بخوبی واقف ہیں، پاکستان اپنے شہریوں کو تحفظ دینے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا، بھارت نے 2024 میں سیز فائر کی 25 خلاف ورزیاں کیں اور 525 فائرنگ کے واقعات ہوئے، بھارت کی جانب سے 61 بار فضائی حدود کی خلاف ورزیاں کی گئیں ۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے متعدد فالس فلیگ آپریشنز بھی کئے جن کا مقصد بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانا تھا، بارڈر مینجمنٹ کے تحت اسمگلنگ میں بھی کافی حد تک کمی آئی ہے، بھارت کی جانب سے مشرقی سرحد پر خطرات سے بخوبی واقف ہیں، بھارتی سپریم کورٹ کا کشمیر کی حیثیت کے خلاف فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت میں علیحدگی پسند تنظیموں کو کچلنے کا عمل جاری ہے، بھارت میں مسلمانوں ،اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے حق خودارادیت کیلئے عالمی توجہ کے منتظر ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے یو این قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہا ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر سمگلنگ اور بجلی چوری کے خلاف بھی سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleنومبر 2024 میں 72 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس
    Next Article 9 مئی کے اصل گھناؤنے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پی ایس ایل میچ سے قبل بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی

    مئی 7, 2025

    بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل کے 7 سالہ بیٹے کی نماز جنازہ ادا

    مئی 7, 2025

    آرمی چیف جنرل عاصم منير کا بھارتی طیارے گرانے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین

    مئی 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    امریکی صدر کی پاک بھارت تنازع کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش

    مئی 7, 2025

    پی ایس ایل 10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو بڑے مارجن سے شکست دیدی

    مئی 7, 2025

    پی ایس ایل میچ سے قبل بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی

    مئی 7, 2025

    بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل کے 7 سالہ بیٹے کی نماز جنازہ ادا

    مئی 7, 2025

    آرمی چیف جنرل عاصم منير کا بھارتی طیارے گرانے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین

    مئی 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.