پولیس ذرائع کے مطابق ٹانک میں ڈیرہ روڈ گاؤں بھگوال کے قریب ججز کی گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے ججز کو نشانہ بنایا تاہم وہ محفوظ رہے
نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔
ٹانک:ججز کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی جانب سے جوابی کارروائی بھی کی گئی
گاڑیوں میں سوار ججز کا تعلق ٹانک اور جنوبی وزیرستان کی عدالتوں سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد شرپسندوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبالہ بھی ہوا ۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ علاقے میں پولیس اور دیگر فورسز کی بھاری نفری پہنچ چکی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
پیر, فروری 24, 2025
بریکنگ نیوز
- پاکستان میں 2 مارچ سے رمضان المبارک شروع ہونے کی پیشنگوئی
- حکومت کا رمضان المبارک میں سحرو افطار کے دوران بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ
- سرحدوں پر سخت سیکیورٹی کے باعث پہلی بار افغانستان چینی سمگل نہیں بلکہ برآمد ہوئی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
- پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق
- پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارتی تعلقات کے فروغ کی جانب اہم قدم
- لوئر کرم میں مزید 20 مطلوب اور مشتبہ ملزمان گرفتار
- پشاور کی ٹیم نے چیف آف آرمی سٹاف انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا
- ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 7 دہشتگرد ہلاک