کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق شہید اہلکاروں میں انسپکٹر طاہر نواز اور ایلیٹ فورس کا اہلکار محمد علی شامل ہیں ،پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔
کوہاٹ: پولیس حکام کے مطابق تحصیل لاچی میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران کوہاٹ پولیس کے 2 اہلکار شہید ہوگئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہید اہلکاروں میں انسپکٹر طاہر نواز اور ایلیٹ فورس کے اہلکار محمد علی شامل ہیں، فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔
آر پی او عباس مجید نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کوہاٹ، کرک اور ہنگو کی پولیس بڑی تعداد میں حصہ لے رہی ہے ۔
واضح رہے کہ کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں گزشتہ چند روز سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوچکے ہیں ۔