اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان سمیت عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ ٹی ٹی پی دہشتگرد تنظیموں کیلئے چھتری ہے۔
سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے یواین سیکرٹری جنرل کی رپورٹ میں دہشت گردی کا تذکرہ نہ ہونے پرشدید حیرت اورمایوسی کا اظہار کیا۔ کہا کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگرد تنظیموں کیلئے چھتری ہے۔
منیراکرم کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے ساتھ تعلق کی وجہ سے ٹی ٹی پی نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکی ہے، پاکستان اپنی قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے عالمی قوانین اور سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہرممکن اقدامات اُٹھائے گا۔
منیر اکرم نے خطاب میں کہا کہ ٹی ٹی پی افغانستان میں سرگرم سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم ہے۔کالعدم ٹی ٹی پی سرحدی محفوظ پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملے کرتی ہے۔
پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ شواہد ہیں کابل حکام حملوں کی سرپرستی کررہے ہیں۔ افغان عبوری حکومت خطے اور عالمی امن کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ناکام ہوچکی۔ دہشت گرد سرحدی محفوظ پناہ گاہوں سے پاکستان پرحملے کرتے ہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ میں مناسب لائحہ عمل تشکیل دینے کے لیے مشاورت کا اعلان کردیا، کہا عالمی قوانین اور سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہرممکن اقدامات اُٹھائے گا۔ دوحہ عمل کے تحت انسداد دہشت گردی پر ورکنگ گروپ قائم کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔