پشاور( خیبر نیوز) درہ آدم خیل کے ممتاز قبائلی راھنما ملک لطیف افریدی نے اخبار خیبر کو دئے گئے انٹرویو میں اس عزم کا اعادہ کیا ھے کہ درہ آدم خیل کے محب وطن اور غیور عوام ھرقسم کی دھشت گردی کیخلاف پاک افواج کے شان بشانہ کھڑے ہیں تاریخ گواہ ھے کہ 1948 میں جب بھارت نے کشمیر پہ بزدلانہ حملہ کیا تو درہ آدم خیل اور وزیرستان کے رلیر قبایلیوں نے بھارتی فوج کو دندان شکن جواب دیا تھا ملک لطیف نے کہا کہ دھشت گردی کیخلاف ھمارے جانباز سپاھی گرانقدر قربانیاں دے رھے ہیں وطن کی سالمیت اور بقا کی خاطر ھم تمام قبائل حسب روایات پاک افواج کے ھمراہ دشمنوں کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رھیں گے۔۔۔
درہ آدم خیل کے غیور عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔۔ ملک لطیف افریدی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read

