پشاور( خیبر نیوز) پورے صوبہ میں برن اینڈ پلاسٹک سرجری انسٹیٹیوٹ پشاور واحد ادارہ ھے جہاں صوبہ بھر کے ان مریضوں کو جو کسی حادثہ کے باعث جل جاتے ہیں انکو انتہائی کم اخراجات پہ ایمرجنسی طبی سہولیات فراھم کی جاتی ہیں ان خیالات کا اظہار ادارہ ھزا کے ڈاریکٹر پروفیسر ڈاکٹر تہمید اللہ نے اخبار خیبر کو دئے گئے انٹرویو میں کیا انہوں نے بتایا کہ کوالیفائڈ پلاسٹک سرجنز کی ٹیم 24 گھنٹے مستعدی اور زمہ داری سے اپنے فرائض منصبی ادا کررھی ھے جدید ترین آپریشن تھیٹر ائ سی یو اور جنرل وارڈز طبی آلات۔ پرائویٹ کمرے۔ اور ایمبولینسز کے علاوہ ای سی جی۔ ارتھوپیڈیک۔ ایکسرے یونٹ۔ اور مختلف طبی ٹیسٹ برن اینڈ پلاسٹک سرجری انسٹیٹیوٹ کا حصہ ہیں پروفیسر تہمید کے مطابق روزانہ صوبہ کے مختلف شہروں سے مریض یہاں لائے جاتے ہیں جنکا علاج معالجہ کیا جاتا ھے پشاور میں یہ برن سنٹر اس لحاظ سے بھی قابل ذکر ھے کہ قبل ازیں خصوصا اگر کوئ شخص گیس سلنڈر پھٹنے سے جل جاتا تھا تو اسے کھاریاں ( پنجاب) لیجایا جاتا تھا اب بفضل خدا پشاور میں ھمارا ادارہ اپنے صوبہ میں متاثرین کو علاج معالجہ کی سہھولیات فراھم کررھا ھے پروفیسر تہمید نے کہا کہ حکومت کی توجہ اس جانب دلائ گئ ھے کہ ڈیرہ اسماعیل خان۔۔ بنوں۔ کوھاٹ۔ مردان۔ پاڑہ چنار۔اور وزیرستان میں بھی برن سنٹر اینڈ پلاسٹک سرجری انسٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جانا بہت لازمی ھے۔۔۔
برن یونٹ اینڈ پلاسٹک سرجری انسٹیٹیوٹ پشاور صوبہ بھر کے مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراھم کررھا ھے۔۔ پروفیسر ڈاکٹر تہمید اللہ۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read

