Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرنےکیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین نے ایک بات سکھائی ہے کہ ہم لڑیں گے۔ ان کا مقابلہ کریں گے اور آخری حد تک جائیں گے

پشاور میں سینیٹ الیکشن پر سنی اتحاد کونسل کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلی علی امین گنڈہ پور کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کے بعد علی امین گنڈا پور نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، مقابلہ کریں گے۔ غیرقانونی طورپر ارکان بننے والوں کو حلف نہیں لینے دیں گے ۔سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف احتجاج کریں گے۔ مخصوص نشستوں پرمنتخب ارکان نے غیرقانونی طور پر الیکشن ملتوی کرنیکی درخواست دی۔ان کا کہنا تھا کہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے۔

آئین کی پاسداری پاکستان کے ہر شہری پر فرض ہے۔ ملک میں بار بار آئین کو توڑا جا رہا ہے۔آئین میں 90روز میں انتخابات کرانا ہوتا ہے، لیکن نہیں کرائے گئے۔ اس کے علاوہ ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن کو متنازع بنا کر نشان چھین لیا گیا۔وزیر اعلی نے کہا کہ ہماری مخصوص نشستیں بھی چھین لی گئیں۔ یہ سارا نظام ایک روز بے نقاب ہوگا۔ کس طرح سے ہماری سیٹیں کسی اور جماعت کو دے دی گئیں۔ میں واضح طور پر کہہ رہا ہوں،ہم اس چیز کا مقابلہ کریں گے، ہم آخری حد تک جائیں گے۔علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ 6ججز کے خط پر فل کورٹ کیوں نہیں بنایا جا رہا؟ 9مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا تھا ابھی تک 9مئی اور سائفر پر جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.