Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جنوری 30, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سینئر سیاستدان غلام احمد بلور کی پارلیمانی سیاست سے کنارہ کشی، حکومتوں اور اسٹیبلشمنٹ پر تنقید
    • عمران خان کی پمز ہسپتال منتقلی، آنکھوں کا معائنہ، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل
    • بنوں: ڈومیل میں پولیس و سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن
    • وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری
    • کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع
    • سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز
    • ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا
    • ملکی بحران اور حکومتی شاہ خرچیاں
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعلیٰ پختونخوا راولپنڈی نہ پہنچ سکے ،گنڈاپور کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا احتجاج ختم
    اہم خبریں

    وزیراعلیٰ پختونخوا راولپنڈی نہ پہنچ سکے ،گنڈاپور کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا احتجاج ختم

    ستمبر 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The Chief Minister of Pakhtunkhwa could not reach Rawalpindi, the protest of PTI ended on the instructions of Gandapur
    وزیراعلیٰ گنڈاپور کی ہدایات کے بعد راولپنڈی میں بھی پی ٹی آئی کا احتجاج ختم کیا گیا
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پارٹی کے احتجاج میں شرکت کے لیے راولپنڈی نہ پہنچ سکے اور برہان انٹرچینج پر پھنس گئے جہاں انہوں ںے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا اور کارکنوں سے واپس جانے کی ہدایت بھی کردی۔

    وزیراعلیٰ پختونخوا مردان سے صوابی پہنچے جہاں پی ٹی آئی کارکنان پنڈی احتجاج کے لیے جمع تھے۔ موٹروے دونوں اطراف سے بند تھا۔ موٹروے پر ہیوی مشینری کی گاڑیاں بھی پھنس گئیں وزیراعلی کا قافلہ بھی ٹریفک میں پھنس گیا،  وزیراعلی کے قافلے میں رکاوٹیں ہٹانے والی بھاری مشینری بھی موجود تھی۔

    پی ٹی آئی کارکنان برہان انٹرچینج پہنچے، پنجاب پولیس کی شلینگ رکنے کے بعد کارکنوں نے پنڈی کی جانب پیش قدمی شروع کی۔ پنڈی کی جانب موٹروے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے گاڑیوں سے اتر کر پیدل آگے بڑھنا شروع کردیا۔ اسی دوران وزیراعلیٰ کا قافلہ برہان پہنچ گیا وزیراعلی کنٹینر سے ویگو گاڑی میں روانہ ہوئے اور کارکنوں کو آگے آنے کی ہدایت کی اس دوران شیلنگ جاری رہی۔

    برہان سے آگے پنجاب پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنوں پر دوبارہ شیلنگ کی گئی، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور بھی رش میں پھنس گئے۔

    علی امین گنڈا پور نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا اور کارکنان کو واپس جانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم پھر آئیں گے۔

    برہان میں موٹروے بند ہونے اور شیلنگ پر کارکنوں نے وزیراعلیٰ کی گاڑی کے سامنے احتجاج کیا۔ برہان انٹرچینج بند ہونے پر وزیراعلی گاڑی کے اندر بیٹھ گئے اس پر کارکنان برہم ہوگئے اور مطالبہ کیا کہ پیدل نکلو ہمارے ساتھ آگے چلو۔ مظاہرین نے کہا کہ کارکنان یہاں آنسو گیس کھا رہے ہیں اور وزراء گاڑیوں میں بیٹھے ہیں۔

    کارکنان کے احتجاج پر وزیراعلی گاڑی سے نکل آگئے اور کارکنوں کو آگے بڑھنے کی ہدایات کی مگر کارکنان نے وزیراعلی کو ساتھ پیدل چلنے کا مطالبہ کیا اس پر وزیراعلی طیش میں آگئے اور کارکنان سے غیراخلاقی زبان استعمال کی بعدازاں وزیراعلی دوبارہ اپنی گاڑی میں بیٹھ گئے۔

    دوسری جانب راولپنڈی میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا اور مری روڈ پر مرکزی شاہراہ بند رہی۔ اس دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ کی اور کارکنان نے پولیس پر پتھراو کیا ۔

    احتجاج ختم ہونے پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلی نے آج اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کیا، وزیر اعلی نے ایک بار پھر  اٹک پار جاکر پنجاب کی سرزمین پر احتجاج کیا، وزیراعلی نے موٹروے پر تمام رکاوٹیں عبور کرکے کارکنوں کے ساتھ احتجاج کیا،  وزیراعلی نے 5 گھنٹے  پوری پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، احتجاج کا وقت ختم ہونے پر وزیراعلی واپس روانہ ہوئے ہیں۔

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ راولپنڈی لیاقت باغ میں بھی احتجاج کا وقت ختم ہوا، عمران خان کے حکم پر اگلے ہفتے پھر احتجاج کیا جائے گا۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسوات میں آن لائن گیمز کی لت، نوجوان نے خودکشی کرلی
    Next Article بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل سے اغوا ہونے والے 20 مزدور رہا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سینئر سیاستدان غلام احمد بلور کی پارلیمانی سیاست سے کنارہ کشی، حکومتوں اور اسٹیبلشمنٹ پر تنقید

    جنوری 29, 2026

    عمران خان کی پمز ہسپتال منتقلی، آنکھوں کا معائنہ، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل

    جنوری 29, 2026

    بنوں: ڈومیل میں پولیس و سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن

    جنوری 29, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سینئر سیاستدان غلام احمد بلور کی پارلیمانی سیاست سے کنارہ کشی، حکومتوں اور اسٹیبلشمنٹ پر تنقید

    جنوری 29, 2026

    عمران خان کی پمز ہسپتال منتقلی، آنکھوں کا معائنہ، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل

    جنوری 29, 2026

    بنوں: ڈومیل میں پولیس و سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن

    جنوری 29, 2026

    وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری

    جنوری 28, 2026

    کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع

    جنوری 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.