Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 3, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • مہنگائی پر حکومت سے آر پار کا فیصلہ؟ جماعت اسلامی کی نئی شرائط سامنے آ گئیں
    • وزیراعظم شہباز شریف کا نیپالی سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار تعزیت
    • پاسکو فوری طور پر صوبوں کو گندم کی فراہمی یقینی بنائے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ہدایت
    • وزیراعظم شہبازشریف کا نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک، بہادری پر خراج تحسین بھی پیش کیا
    • پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 15 خوارج ہلاک کردیے
    • وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ
    • بلوچ خواتین بلوچستان کے روشن مستقبل کی امید ہیں، صوبائی وزیر میر ضیاء لانگو
    • شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کراچی کی بندرگاہوں کے لیے تاریخی ٹرانس شپمنٹ مراعاتی پیکیج، پاکستان کو علاقائی شپنگ حب بنانے کی نئی حکمت عملی
    Uncategorized اگست 5, 2026

    کراچی کی بندرگاہوں کے لیے تاریخی ٹرانس شپمنٹ مراعاتی پیکیج، پاکستان کو علاقائی شپنگ حب بنانے کی نئی حکمت عملی

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    کراچی: وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی کی بندرگاہوں کے لیے تاریخی ٹرانس شپمنٹ مراعاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

    وزیرِ بحری امور نے پاکستان کو علاقائی ٹرانس شپمنٹ حب بنانے کے لیے جامع پالیسی متعارف کرا دی۔

    اس حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق بحری شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

    چیئرمین کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کی قیادت میں بندرگاہی تجارت کو فروغ ملا ہے۔

    جنید انوار چوہدری نے کہا کہ ٹرانس شپمنٹ کارگو کی ہینڈلنگ لاگت میں تاریخی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس فیصلہ سے بندرگاہوں کی مسابقت اور کارکردگی میں اضافہ ہو گا۔

    انہوں نے بتایا کہ ٹرانس شپمنٹ جہازوں کو پورٹ ہیڈلنگ چارجز میں 80 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔

    کراچی پورٹ پر وہارفیج میں 20 سے 80 فیصد تک رعایت ہوگی جبکہ 14 روز مفت سٹوریج فراہم کی جائے گی۔

    علاوہ ازیں ٹی پی ایکس ایریا میں 30 روز تک مفت اسٹوریج کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

    وزیرِ بحری امور کے مطابق پورٹ قاسم پر وہارفیج میں 100 فیصد رعایت دی جائے گی۔

    پورٹ قاسم کے ٹرمینلز پر 7 روز مفت اسٹوریج کی سہولت ہوگی، جس میں 21 روز تک توسیع ممکن ہوگی۔

    اس کے علاوہ کنٹینر ٹرمینلز نے ٹرمینل ہینڈلنگ چارجز میں 25 فیصد تک کمی کر دی ہے۔

    وزیرِ بحری امور نے یہ بھی اعلان کیا کہ تمام پرانے ٹرانس شپمنٹ ایس آر اوز اور نوٹیفکیشنز ختم کر دیے گئے ہیں۔

    چیئرمین کراچی پورٹ ریئر ایڈمرل (ر) شاہد احمد نے کہا کہ زیادہ ٹرانس شپمنٹ کارگو لانے والے جہازوں کو زیادہ مراعات ملیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ نئی مراعات سے جہازوں کے ٹرن اراؤنڈ ٹائم میں تاریخی کمی آئے گی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان ریلویز کا بڑا فیصلہ، دو بند ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان
    Next Article لکی مروت: گھر میں جھگڑے کے دوران دستی بم کا دھماکہ، 3 افراد جان سے گئے، 3 بچے زخمی
    Saqib Butt

    Related Posts

    ایس سی او سربراہ اجلاس 2027 کی تیاری، پاکستانی کوآرڈینیٹر کی رکن ممالک کے سفیروں سے ملاقات

    اگست 21, 2026

    متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے ویزا اجرا بحال کر دیا، رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس کے ذریعے درخواستیں قبول

    اگست 4, 2026

    ایس ای سی پی نے کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ اصلاحات کیلئے اعلیٰ سطحی ورکنگ گروپ قائم کر دیا

    اگست 4, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    مہنگائی پر حکومت سے آر پار کا فیصلہ؟ جماعت اسلامی کی نئی شرائط سامنے آ گئیں

    ستمبر 3, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف کا نیپالی سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار تعزیت

    ستمبر 3, 2026

    پاسکو فوری طور پر صوبوں کو گندم کی فراہمی یقینی بنائے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ہدایت

    ستمبر 3, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف کا نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک، بہادری پر خراج تحسین بھی پیش کیا

    ستمبر 3, 2026

    پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 15 خوارج ہلاک کردیے

    ستمبر 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.