Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, نومبر 14, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • صدقے تھیوا فیم سہیل اصغر کو دنیا سے رخصت ھوئے آج چار سال ھوگئے۔۔۔
    • ناصر علی سید کی عمدہ کاوش( خیال خاطر احباب) کی رسم پزیرائ 15 نومبر کو کی جارھی ھے۔۔۔
    • خیبر پختونخواہ کے ادبی حلقوں کو خیبرٹی وی نے ھمیشہ یاد رکھا۔۔
    • شینو مینو شو ۔ کی واپسی ناظرین کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا ۔۔۔
    • بلدیاتی نظام کے حوالے سے ایک توجہ طلب اور سیرحاصل پروگرام( بنیاد) دیکھئے جمشید علی خان کے ساتھ۔
    • پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکار خیبر پختونخوا کے امن کے ذمے دار، ضرورت پڑنے پر دیگر ادارے طلب کئے جائیں گے،امن جرگے کا اعلامیہ
    • 27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے بھی دوتہائی اکثریت سے منظور
    • افغانستان کے تاجر پاکستان پر انحصار کے بجائے متبادل راستوں کو اپنائیں، نائب وزیراعظم ملا برادر
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام
    قومی خبریں

    وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام

    دسمبر 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The Federal Government values ​​the sacrifices of the people of Gilgit-Baltistan, Federal Minister Amir Muqam
    گلگت بلتستان کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیر
    Share
    Facebook Twitter Email
    اسلام آباد: وفاقی وزیر امور گلگت بلتستان و کشمیر اور سیفران انجینئرامیرمقام کی زیر صدارت وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر گلگت بلتستان کے مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
    اجلاس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، چیئرمین واپڈا جنرل (ر) سجاد غنی، گلگت بلتستان کے وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
    اجلاس میں اہم امور پر فیصلے کیے گئے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی طے کی گئی۔
    اجلاس میں واٹر اسکیم کا ٹینڈر دو ماہ کے اندر جاری کرنے کی ہدایت دی گئی، جبکہ صفائی اور سیوریج اسکیم کا ٹینڈر چار ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چولہا اسکیم کے باقی متاثرین کو جلد از جلد مالی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔
    منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کے تحت پی سی-1 کے تحت اسکیموں کے ٹینڈرز دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی،Revise پی سی-1 فوری جمع کروانے کی ہدایت تاکہ منصوبے وزارتِ منصوبہ بندی سے جلد منظور کیے جا سکیں۔
    اجلاس میں طے پایا کہ کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے ہر ماہ باقاعدگی سے اجلاس منعقد ہوگا تاکہ پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔
    وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بھاشا ڈیم کے متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، اور اس کے ثمرات جلد عوام کو ملیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleڈی چوک احتجاج سے پی ٹی آئی نے کیا کھویا کیا پایا !
    Next Article نوجوان سپنر سفیان مقیم کی شاندار باولنگ، پاکستان کی دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھی زمبابوے کو 10 وکٹ سے شکست
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے بھی دوتہائی اکثریت سے منظور

    نومبر 12, 2025

    ترکیہ کے سی 130 طیارے کا المناک حادثہ،پاکستان کا ترک عوام سے اظہار ہمدردی

    نومبر 12, 2025

    صدر مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق

    نومبر 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    صدقے تھیوا فیم سہیل اصغر کو دنیا سے رخصت ھوئے آج چار سال ھوگئے۔۔۔

    نومبر 13, 2025

    ناصر علی سید کی عمدہ کاوش( خیال خاطر احباب) کی رسم پزیرائ 15 نومبر کو کی جارھی ھے۔۔۔

    نومبر 13, 2025

    خیبر پختونخواہ کے ادبی حلقوں کو خیبرٹی وی نے ھمیشہ یاد رکھا۔۔

    نومبر 13, 2025

    شینو مینو شو ۔ کی واپسی ناظرین کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا ۔۔۔

    نومبر 13, 2025

    بلدیاتی نظام کے حوالے سے ایک توجہ طلب اور سیرحاصل پروگرام( بنیاد) دیکھئے جمشید علی خان کے ساتھ۔

    نومبر 13, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.