Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, جون 22, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • امریکی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، وزیراعظم کا ایرانی صدر سے اظہارِ یکجہتی
    • ایران کا اسرائیل پر پہلی بار تھرڈ جنریشن خیبر شکن میزائل کا حملہ
    • ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا گیا،امریکہ کا دعویٰ
    • اسپیکر قومی اسمبلی کا حیران کن اقدام، اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کے باوجود 3 ارب واپس کر دیے
    • پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی امید ہے، ترک وزیر خارجہ
    • پاکستان نے ٹرمپ کو 2026 کے نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا
    • پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں نیا موڑ: فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی تاریخی ملاقات
    • ڈیرہ اسماعیل خان پولیس پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » نوجوان سپنر سفیان مقیم کی شاندار باولنگ، پاکستان کی دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھی زمبابوے کو 10 وکٹ سے شکست
    کھیل

    نوجوان سپنر سفیان مقیم کی شاندار باولنگ، پاکستان کی دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھی زمبابوے کو 10 وکٹ سے شکست

    دسمبر 3, 2024Updated:دسمبر 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Young spinner Sufyan Moqim's brilliant bowling, Pakistan defeated Zimbabwe by 10 wickets in the second T20I match as well.
    پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز میں0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھی میزبان زمبابوے کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔

    بلاوائیو میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،پاکستانی بولرز کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 12.4 اوورز میں صرف  57  رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    گرین شرٹس کے خلاف ایک  موقع پر زمبابوے کا سکور بغیر وکٹ گنوائے 37 رنز تھا۔ پھر ایسی وکٹیں گریں کہ صرف 20رنز  کے اضافے کے درمیان پورے 10 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

    زمبابوے کے 9 بیٹرز ڈبل فِگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ برائن بینٹ 21 اور مارومانی 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے صرف 58 رنز کا ہدف دیا۔

    پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے 2.4 اوورز میں 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عباس آفریدی نے 2، ابرار احمد ، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے  ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی ۔

    زمبابوے کا 58 رنز کا ہدف پاکستان نے  چھٹے اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔اوپنر عمیر یوسف  22، صائم ایوب  36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ شاندار باولنگ پر سفیان مقیم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

    سفیان مقیم نے پاکستانی بولر کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے بہترین میچ فِگرز کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

    اتوار کو پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی، تیسرا اور آخری میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام
    Next Article قلعہ بالا حصار اور پشاور سروسز کلب میں 15 ویں سالانہ ونٹیج اینڈ کلاسک کار شو کا انعقاد
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    جون 21, 2025

    گلگت میں روایتی شندور میلہ 20 جون سے شروع کرنے کا اعلان

    جون 16, 2025

    آسٹریلیا کو شکست دیکر جنوبی افریقہ پہلی بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گیا

    جون 14, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    امریکی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، وزیراعظم کا ایرانی صدر سے اظہارِ یکجہتی

    جون 22, 2025

    ایران کا اسرائیل پر پہلی بار تھرڈ جنریشن خیبر شکن میزائل کا حملہ

    جون 22, 2025

    ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا گیا،امریکہ کا دعویٰ

    جون 22, 2025

    اسپیکر قومی اسمبلی کا حیران کن اقدام، اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کے باوجود 3 ارب واپس کر دیے

    جون 21, 2025

    پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی امید ہے، ترک وزیر خارجہ

    جون 21, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.