چینی سیاحوں کا خیبرپختونخوا میں داخلہ روکنے پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے چینی سیاحوں کو صوبے میں داخل ہونے سے روکنے پر اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اس عمل میں ملوث ہے، یہ صوبہ دشمنی نہیں ملک دشمنی ہے، تحریک انصاف روز اول سے پاک چین تعلقات کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو جماعت دہشت گردوں کو آباد کرتی ہے اور چین کے سیاحوں کو روکتی ہے اس کی ملک دشمنی شک سے بالاتر ہے۔
خیبرپختونخوا کی حکومت اپنے قائد اور اس کے آقاؤں کے اشاروں پر پاک چین دوستی کو متاثر کرنے میں مصروف ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ سے اجازت لینے کے بعد ہی غیر ملکیوں کو نقل حرکت پر داخلے کی اجازت دی جا سکتی ہے، چائینیز سائیکل سواروں کو حالات سے آگاہ کرنے کے بعد باحفاظت پولیس اسکواڈ کے ساتھ اسلام آباد بھجوایا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیرملکی سائیکل سواروں کو خیبرپختونخوا میں داخلے سے اس وقت روک دیا گیا جب وہ پنجاب سے نوشہرہ اور پھر پشاور جانا چا رہے تھے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ این او سی نا ہونے پر سائیکل سواروں کو واپس بھجوا دیا گیا۔