Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
    • بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
    • گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
    • پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
    • سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
    • انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
    • سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
    • امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مدین میں مذہب کے نام پر جلاؤگھیراؤ کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
    خاص خبریں جون 24, 2024

    مدین میں مذہب کے نام پر جلاؤگھیراؤ کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

    Facebook Twitter Email
    The main accused who started arson in the name of religion in Madin arrested
    Share
    Facebook Twitter Email

     مدین میں مشتعل افراد  کی طرف سے توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو سرعام زندہ جلانے اور اس کے ساتھ ہی تھانے پر حملےکی تحقیقات میں مطلوب اہم ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    چند روزپہلے مدین میں مشتعل افراد نے توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو سرعام زندہ جلا دیا۔اس کے بعد  تھانے کو بھی آگ لگا دی گئی تھی۔

    ڈی پی او سوات زاہد اللہ خان کے مطابق قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں علاقہ مکینوں نے شہری پر نہایت ہی شدید تشدد کیا اور اس شخص کو برہنہ کرکے سڑکوں پر بھی گھسیٹا اور جب مدین کی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کو تھانے میں منتقل کیا تو مشتعل ہجوم نے اس پر تھانے کو بھی آگ لگا دی اور اس کے ساتھ ساتھ توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔اس سب کے دروان مشتعل افراد ملزم کو تھانے سے نکال کربھی لے گئے تھے۔

    اس واقعے میں تھانے کو کافی نقصان پہنچا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ کئی گاڑیوں کو بھی جلایا گیا تھا۔تاہم اب پولیس نے مدین میں جلاؤگھیراؤ ،اور تھانے پر حملےکی تحقیقات میں مطلوب اہم ملزم کوگرفتار کرلیا ہے۔ جس کو سوات کی انسداد دہشتگردی عدالت میں بھی پیش کیا جائےگا۔

     ایس پی انویسٹی گیشن  کے مطابق ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے اس مقدمے میں مزید 10مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ آج مقدمے میں گرفتار 23 میں سے 21 افرادکو عدالت میں بھی پیش کیا جائے گا۔مدین واقعے سے متعلق 2 مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج ہیں، ایک ایف آئی آر مبینہ توہین کے مرتکب شخص کے خلاف کی گئی ہے، جبکہ دوسری ایف آئی آر حملہ آوروں کے خلاف درج ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleٹریفک حادثے میں سیکرٹری خوراک کی زخمی بیٹی جان کی بازی ہار گئی
    Next Article ہری پور کے علاقہ خانپور میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد
    Mahnoor

    Related Posts

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

    اکتوبر 15, 2026

    سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت

    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.