Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اگست 7, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • یومِ استحصال کشمیر پر خیبر اور کےٹو ٹی وی کے خصوصی مارننگ شوز
    • خیبر نیوز پر سیاسی حالات حاضرہ سے متعلق خصوصی ٹاک شوز
    • حسب روایت وزیراعلیٰ کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے اور راہِ فرار اختیار کی، گورنر خیبر پختونخوا
    • ہری پور میں پولیس گاڑی کو حادثہ، ایس ایس یو اہلکار جاں بحق، چار زخمی
    • جنوبی وزیرستان: وانا بازار میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 14 زخمی
    • روس سے تیل کیوں خریدا ؟ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
    • بہادر سپوتوں نے وطن کیلئے جان نچھاور کرکے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی، وزیراعظم ، وزیر داخلہ
    • مستونگ میں دہشت گردوں کا حملہ، میجر سمیت 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کراچی ایئرپورٹ پر چینی انجینیئرز پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار گرفتار کرلئے، وزیر داخلہ سندھ
    اہم خبریں

    کراچی ایئرپورٹ پر چینی انجینیئرز پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار گرفتار کرلئے، وزیر داخلہ سندھ

    نومبر 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The mastermind and facilitator of the attack on Chinese engineers at Karachi Airport arrested, Interior Minister Sindh
    حملے میں 2 چینی انجینیئرز سمیت تین افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوئے،ضیا الحسن لنجار
    Share
    Facebook Twitter Email

    کراچی : آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی انجینیئرز پر خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ  سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں خاتون، رکشہ ڈرائیور اور بینک ملازم شامل ہیں اور یہ مرکزی ملزم کے سہولت کار تھے ۔

    وزیرداخلہ سندھ نے بتایا کہ خود کش حملہ آور کا نام شاہ فہد تھا، اس نے جونہی ہینڈ بریک کھینچا، گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی، اس کا دھڑ اور ایک ہاتھ باقی رہا باقی جسم ختم ہوگیا، ہاتھ کے فنگر پرنٹ سے اس کی شناخت ہوئی، سی سی ٹی وی سے بھی خودکش بمبار اور دو سہولت کاروں کی پہچان ہوئی، جائے وقوعہ سے حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے چیسز کا ٹکرا بھی ملا۔

    انہوں نے کہا کہ حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی شوروم سے 71 لاکھ روپے میں خریدی گئی، رقم حب کے علاقے سے بینک ٹرانسفر کی گئی تھی، فیصل علی کے بینک اکاؤنٹ سے رقم منتقل ہوئی، ایکسائز ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ فرحان اور شریف گاڑی کی خریداری میں شامل تھے، خودکش حملہ آور خود بھی گاڑی خریدنے کے لئے ساتھ گیا تھا۔

    ضیا الحسن لنجار  نے کہا کہ گاڑی حب سے آگے کہیں گئی جہاں اس میں بارودی مواد فٹ کیا گیا، بارودی مواد میں آر ڈی ایکس اور پینٹ نامی مواد شامل تھا، جس کا وزن 30 سے 40 کلو گرام تھا، جرمنی میں دوسری جنگ عظیم میں یہ بارودی مواد استعمال ہوا تھا۔

    وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے چیکنگ سے بچنے کےلیے خاتون کو کار میں بٹھایا، گل نساء نامی خاتون کی مدد سے دہشتگرد بارود سے بھری گاڑی شہر میں لے کر داخل ہوئے، خاتون کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حملے کا مرکزی ملزم جاوید نامی شخص ہے جو سارے معاملات دیکھتا رہا، اسی نے ریکی بھی کی اور ایئرپورٹ سے چینی شہریوں کو نکلنے کی اطلاع بھی اسی نے فون پر دی، حملے میں ملوث تین ملزمان دانش، گل رحمان اور بشیر زید مفرور ہیں.

    انہوں نے بتایا کہ جاوید نامی ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شناخت کیا گیا، جو مین ہینڈلر ہے، اس نے ریکی کی، اسی نے فریئر ہال کے سامنے ہوٹل کے قریب سے آخری ویڈیو بناکر بھیجی، 9 بجے کے بعد جاوید ائیر پورٹ کے علاقے میں پیدل گیا تھا اور چائنیز کے ائیر پورٹ سے باہر نکلنے کی اطلاع دی تھی، اسے وندر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ گل رحمان نامی کردار بی ایل اے کو ہیڈ کررہا ہے، بشیر زیب بیرون ملک میں موجود ہے اور بی ایل اے کو چلا رہا ہے، دانش نامی سہولت کار کے تعاقب میں بھی سی ٹی ڈی اور دیگر ادارے کام کررہے ہیں، ایک کردار وشنے نام کا سامنے آیا ہے جو اب تک ایک فرضی نام معلوم ہوتا ہے۔

    وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ہم ایک ایسی ثقافت رکھتے ہیں جس میں خواتین کی بہت عزت کی جاتی ہے، بی ایل اے انہیں استعمال کرکے گھٹیا حرکتیں کررہی ہے، خواتین کو استعمال کرکے جذبات سے کھیلا جارہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس پر کام کرنے والی ٹیم کے لئے 5 کروڑ روپے، قائد اعظم میڈل اور پاکستان پولیس میڈل انعام کی سفارش کی ہے۔

    وزیرداخلہ سندھ  نے کہا کہ حملے میں 2 چینی انجینیئرز سمیت تین افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوئے، حملے کی ذمے داری کالعدم تنظیم بی ایل اے نے قبول کی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر پختونخوا کے پرائمری سکولوں میں 4 روز بعد تدریسی عمل بحال
    Next Article پاکستان ،سعودی عرب اور ترکیہ نے غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر نیوز پر سیاسی حالات حاضرہ سے متعلق خصوصی ٹاک شوز

    اگست 7, 2025

    حسب روایت وزیراعلیٰ کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے اور راہِ فرار اختیار کی، گورنر خیبر پختونخوا

    اگست 7, 2025

    ہری پور میں پولیس گاڑی کو حادثہ، ایس ایس یو اہلکار جاں بحق، چار زخمی

    اگست 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    یومِ استحصال کشمیر پر خیبر اور کےٹو ٹی وی کے خصوصی مارننگ شوز

    اگست 7, 2025

    خیبر نیوز پر سیاسی حالات حاضرہ سے متعلق خصوصی ٹاک شوز

    اگست 7, 2025

    حسب روایت وزیراعلیٰ کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے اور راہِ فرار اختیار کی، گورنر خیبر پختونخوا

    اگست 7, 2025

    ہری پور میں پولیس گاڑی کو حادثہ، ایس ایس یو اہلکار جاں بحق، چار زخمی

    اگست 7, 2025

    جنوبی وزیرستان: وانا بازار میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 14 زخمی

    اگست 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.