Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جولائی 11, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان
    •  بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافروں کو گاڑی سے اغوا کرکے شہید کردیا گیا
    • سیاسی خانہ بدوش اور سیاسی ہجرتیں
    • قلات، مستونگ اور لورالائی میں دہشتگردوں کے حملے،متعدد مسافر اغوا،ترجمان بلوچستان حکومت
    • چارسدہ: جمال آباد سے لاپتہ چار سالہ بچے کی لاش نالے سے برآمد
    • مہمند: پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا
    • انصاف کا نیا سورج: قبائلی بستی سے مصنوعی ذہانت تک
    • بھارتی حمایت یافتہ اور سپانسرڈ پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے،کورکمانڈرز
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان ،سعودی عرب اور ترکیہ نے غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
    اہم خبریں

    پاکستان ،سعودی عرب اور ترکیہ نے غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

    نومبر 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan, Saudi Arabia and Turkey have demanded an immediate ceasefire in Gaza and Lebanon
    عرب اسلامی ممالک کے مشترکہ سربراہ اجلاس سے شهبازشريف،محمد بن سلمان اور طيب اردووان نے خطاب کيا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    سعودی  دارالحکومت ریاض میں غزہ و دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور لبنان کی صورتحال پر مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس سے وزیراعظم شہبازشریف ،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردووان نے خطاب کیا اور عالمی برادری سے غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ۔

    اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دنیا اسرائیلی جرائم سے صرف نظر کر رہی ہے، غزہ میں انسانی بحران تصور سے بڑھ کر ہے اور اسرائيل نے غزہ اور لبنان میں حدود پار کرلی ہیں ۔

    شہباز شریف  کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے تمام حدیں پار کر کے عالمی انسانی تحفظ کے قانون کے چیتھڑے اڑا دیے ہيں ۔ فوری طور فلسطینی ریاست قائم کی جائے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

    وزیراعظم کا کپنا تھا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے کیوں کہ وہاں اسرائیل جارحیت کی تمام حدیں پار کرچکا ہے، ہزاروں افراد شہید اور لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں، غزہ میں بھوک، افلاس اور قحط نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

    اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل کے ایران کے خلاف اقدامات پر بھی اظہار تشویش کیا اور ساتھ ہی لبنان پر حملوں کی بھی مذمت کی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم سے امن کو خطرات لاحق ہیں، اسرائیل کے ایران کے خلاف اقدامات پر بھی شدید تشویش ہے، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

    وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ  غزہ میں انسانی بحران تصور سے بڑھ کر ہے، پاکستان فلسطینی عوامی کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا، غزہ میں اسپتالوں کو تباہ کیا جارہا ہے، آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے ہمیں 1967ء کی سرحدوں سے پہلے والی فلسطینی ریاست قائم کرنا ہوگی ۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عرب اسلامی ممالک کے مشترکہ سربراہ اجلاس میں غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

    اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری فلسطین اور لبنان میں ہمارے مسلمان بھائیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت فوری رکوائے، انہوں نے غزہ میں اسرئیلی جرائم کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی ہے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردووان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کامرتکب ہو رہا ہے، مسلمان ممالک کو اسرائیل کے خلاف ضروری اقدامات لینے چاہئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک کو اسرائیل کے ساتھ ہر طرح کی تجارت بند کردینی چاہیے، تمام مسلمان ممالک کو چاہیے کہ اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہاکر دیں۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکراچی ایئرپورٹ پر چینی انجینیئرز پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار گرفتار کرلئے، وزیر داخلہ سندھ
    Next Article بانی پی ٹی آئی کی رہائی فی الحال ممکن نظر نہیں آتی، مولانا فضل الرحمان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان

    جولائی 11, 2025

     بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافروں کو گاڑی سے اغوا کرکے شہید کردیا گیا

    جولائی 11, 2025

    قلات، مستونگ اور لورالائی میں دہشتگردوں کے حملے،متعدد مسافر اغوا،ترجمان بلوچستان حکومت

    جولائی 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان

    جولائی 11, 2025

     بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافروں کو گاڑی سے اغوا کرکے شہید کردیا گیا

    جولائی 11, 2025

    سیاسی خانہ بدوش اور سیاسی ہجرتیں

    جولائی 10, 2025

    قلات، مستونگ اور لورالائی میں دہشتگردوں کے حملے،متعدد مسافر اغوا،ترجمان بلوچستان حکومت

    جولائی 10, 2025

    چارسدہ: جمال آباد سے لاپتہ چار سالہ بچے کی لاش نالے سے برآمد

    جولائی 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.