Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • فلسطين کی تنظيم حماس نے غزہ گورننگ باڈی تحلیل کردی
    • خیبرپختونخوا میں پبلک سروس کمیشن سے متعلق گورنر کے اختیارات ختم، وزیرِ اعلیٰ کو منتقل
    • مسلح افواج افغان سرحدی علاقوں سے ہونے والی دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی، کورکمانڈرز کانفرنس
    • امجد حسین ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
    • سندھ طاس معاہدہ پاکستان کی بقا کی شہ رگ ہے جس کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
    • خیبرپختونخوا میں 7 سے 10 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی
    • افغانستان کے پہلے خلا باز عبدالاحد مومند سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
    • نیا ٹیلی کام بل: کسی شہری کی زمین پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا، وفاقی وزیر شزا فاطمہ کی وضاحت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارت کا دہشت گردی ڈرامہ ہمیشہ کیلئے دفن، معرکہ حق میں پانچ گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی: ترجمان پاک فوج
    اہم خبریں

    بھارت کا دہشت گردی ڈرامہ ہمیشہ کیلئے دفن، معرکہ حق میں پانچ گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی: ترجمان پاک فوج

    مئی 7, 2026Updated:مئی 7, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    India's terror drama buried forever, five times bigger enemy defeated on every front in the fight for justice: Pakistan Army spokesperson
    بھارت کا دہشت گردی ڈرامہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا، فضائیہ اور نیوی افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس
    Share
    Facebook Twitter Email

    ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے عوام کو معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان نے اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دی، بھارت ایک سال بعد بھی پہلگام کے حوالے سے ثبوت سامنے نہیں لا سکا، بھارت کا دہشت گردی ڈرامہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ۔

    پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سینئر افسران کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ عسکری قیادت کے وژن کے مطابق اپنے سے بڑے دشمن کو شکست دی، افواج پاکستان قوم کی توقعات پر ہمیشہ پوری اتری ہیں، پاکستان کی قیادت، فوج اور عوام متحد ہیں ۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں جو کچھ ہوا پاکستان ہی نہیں ہندوستان کا بھی بچہ بچہ جانتا ہے، اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو ملٹی ڈومین وار میں شکست دی، ہم نے ایک سال پہلے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، پہلگام واقعہ پر بغیر تحقیقات لمحوں میں پاکستان پر الزام لگا دیا گیا، بھارت کئی دہائیوں سے یہ جھوٹا بیانیہ بنا رہا تھاکہ پاکستان دہشت گردی میں ملوث ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت پہلگام کے حوالے سے آج تک ثبوت سامنے نہیں لاسکا، پاکستان پر الزامات لگانے والے خود سب سے بڑے دہشتگرد ہیں، بھارت کا پاکستان مخالف دہشت گردی بیانیہ ہمیشہ کے لیے دفن ہو گیا، بھارت مکاری سے بیانیہ بنا کر پاکستان میں دہشت گردی کرتا ہے، افواجِ پاکستان ہر محاذ پر تیار ہیں ۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارت نے بیانیے کیلئے فالز فلیگ آپریشن کیے، بھارت کے سیاست دان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، خطے میں امن کیلئے سب سے زیادہ کوششیں پاکستان کر رہا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل کم کرنے کے بجائے بڑھا رہا ہے، کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ حل طلب معاملہ ہے، کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں، بھارت جھوٹ بولنے سے باز آئے اور سچی بات بتائے ۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پہلگام واقعہ کو ایک سال گزر گیا ہے ثبوت کہاں ہیں؟ پاکستان نے جو سوالات اٹھائے تھے، وہ اب بھی جوں کے توں موجود ہیں، جواب دیں کہ کون لوگ تھے جنہوں نے یہ کروایا، بھارت بتائے کہ کس دہشت گرد کیمپ کو نشانہ بنایا؟ ہم سال پہلے بھی تیار تھے ہم آج بھی تیار ہیں، یہ جنگ فضا، زمین ، سمندر، سائبر میں بھی تھی، ہم نے ہر محاذ پر دشمن کو شکست دی ۔

    انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے فوراً بعد چند منٹوں میں ایف آئی آر درج کر کے یہ دعویٰ کر دیا گیا کہ حملہ آور باہر سے آئے تھے، حالانکہ آج تک اس حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں لایا گیا، اگر بھارتی انٹیلی جنس اتنی ہی مؤثر اور باخبر تھی تو سیکڑوں کلومیٹر اندر آنے والے افراد کے بارے میں پہلے سے معلومات کیوں نہ مل سکیں، اس وقت بھارتی ادارے کہاں تھے اور کیا کر رہے تھے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleملکی زرمبادلہ ذخائر میں ہر ہفتے اضافہ، بیرونی قرضہ 100ارب ڈالر پر برقرار: گورنر سٹیٹ بینک
    Next Article دو سالوں میں ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ، قائمہ کمیٹی انکشاف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    فلسطين کی تنظيم حماس نے غزہ گورننگ باڈی تحلیل کردی

    جولائی 6, 2026

    خیبرپختونخوا میں پبلک سروس کمیشن سے متعلق گورنر کے اختیارات ختم، وزیرِ اعلیٰ کو منتقل

    جولائی 6, 2026

    مسلح افواج افغان سرحدی علاقوں سے ہونے والی دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی، کورکمانڈرز کانفرنس

    جولائی 6, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    فلسطين کی تنظيم حماس نے غزہ گورننگ باڈی تحلیل کردی

    جولائی 6, 2026

    خیبرپختونخوا میں پبلک سروس کمیشن سے متعلق گورنر کے اختیارات ختم، وزیرِ اعلیٰ کو منتقل

    جولائی 6, 2026

    مسلح افواج افغان سرحدی علاقوں سے ہونے والی دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی، کورکمانڈرز کانفرنس

    جولائی 6, 2026

    امجد حسین ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    جولائی 6, 2026

    سندھ طاس معاہدہ پاکستان کی بقا کی شہ رگ ہے جس کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

    جولائی 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.