Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ماہ رمضان:اسرائیلی فوج کی جارحیت تھم نہ سکی

ماہ رمضان میں بھی اسرائیلی فوج کی جارحیت تھم نہ سکی۔ یکم رمضان المبارک کی رات اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ کے علاقے رفح پر شدید بمباری۔متعدد افراد شہید ہوگئے

فلسطین اسرائیل جنگ کو پانچ ماہ سے زائد کا عرصہ بیت گیا۔صہیونی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی سے باز نہ آئی ۔یکم رمضان المبارک کی رات اسرائیلی فورسز نے غزہ کے علاقے رفح پر شدید بمباری کرکے دس سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔سینکڑوں کے قریب شدید زخمی ہوئے۔ہر طرف چیخ و پکارتباہی کے دل دہلا دینے والے مناظرہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنوبی غزہ کے شہر رفح اور وسطی حصے میں نوصیرات پناہ گزین کیمپ پر حملے کیے ہیں۔راتوں رات یہ حملے ایسے وقت ہوئے جب غزہ میں فلسطینی رمضان کا پہلا روزہ رکھنے کی تیاری کر رہے تھے۔اسرائیلی بمباری کے باعث 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔7اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31ہزار 45فلسطینی شہید اور 72 ہزار 654زخمی ہوچکے ہیں۔ 39ہزار سے زائد عمارتیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں۔حماس کے 7 اکتوبر کے حملوں سے اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1139ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.