ریاض:سعودی سپریم کورٹ نے ذی الحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں رکن اعظم جمعرات 5 جون کو ادا کیا جائے گا ۔
سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق سعودی عرب میں بدھ 4 جون کو یوم ترویہ اور جمعرات 5 جون کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا ۔
سعودی سپریم کورٹ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں عید الاضحٰی جمعہ 6 جون کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی ۔
گزشتہ روز سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عیدالاضحیٰ سے متعلق حکم جاری کرتے ہوئے شہریوں سے کہا تھا کہ وہ 27 مئی کو ذوالحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں ۔