پشاور( حسن علی شاہ سے ) پشاور کی معروف ٹاک ٹاکر گزشتہ دنوں اپنے فلیٹس میں مردہ پائ گئیں۔جونہی اس خبر کا آنا تھا کہ سوشل میڈیا پہ خودساختہ تجزیہ نگاروں اور بلا تصدیق اس قسم کی خبروں کو وائرل کرنیوالے رضاکاروں کی پوسٹوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ھوگیا جو تادم تحریر جاری ھے۔
سائیکو ارباب جنکا اصل نام سیما گل بتایا جاتا ھے طویل عرصے سے پشاور ورسک روڈ میں ایک فلیٹ میں مقیم تھیں فیشن شوز کے علاوہ مختلف پارٹیوں اور رنگارنگ ایونٹس میں بھی شریک رھتی تھیں انکے دوست احباب میں نوجوان اور خواتین کی تعداد لاتعداد تھی جن میں زیادہ تر سنگرز ماڈلز ڈیزائنرز میک اپ آرٹسٹک اور ایونٹ آرگنائزر شامل ہیں سایکو ارباب کی موت کی ٹحقیقات کا آغاز ھوچکا ھے اس سلسلے میں انکے قریبی دوستوں جن میں خواتین اور نوجوان بھی شامل ہیں بہرحال یہ ایک افسوسناک واقعہ ھے مگر ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا پہ جھوٹی خبریں پھیلانے والی بگڑیں اولادیں اس واقعہ کو اپنی شہرت میں اضافہ کیلئے بڑھ چڑھ کر مرحومہ کی بدنامی اور اسکے افسردہ خاندان کی دل آزاری کا سبب بن رھے ہیں۔