وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاکہ ڈرافٹ کو خواہ مخواہ مشکوک بنایا جا رہا ہے، ڈرافٹ میں وزیر قانون، ان کی ٹیم اور اٹارنی جنرل شامل تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مثبت انداز میں بات چیت ہوئی، مولانا صاحب کی ٹیم کے پاس مسودہ موجود تھا۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈرافٹ پر کامران مرتضیٰ اور وزیر قانون کی شق وار بات ہوئی ہے، سیاسی جماعتوں میں مزید مشاورت میں کوئی حرج نہیں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فی الحال یہی نظر آتا ہے کہ اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ آئینی عدالت کے سربراہ سے متعلق ابھی تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی، یہ تاثر دینا درست نہیں کہ آئنی ترمیم کو مسودہ کہیں اور سے آیا ہے۔