وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اہم ملاقات کی جس میں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور پاکستان کی عالمی امن کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال اور پاکستان کی جانب سے کی جانے والی عالمی امن کی سفارتی کوششوں سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے مشکل حالات میں وفاقی حکومت کی پالیسی کی صحیح سمت متعین کرنے میں وزیر اعظم کی حکمت عملی اور اقدامات کی تعریف کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان کی خارجی اور داخلی سیکیورٹی اور ممکنہ درپیش مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے وفاقی حکومت کی پالیسی اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جمعرات, اکتوبر 15, 2026
بریکنگ نیوز
- افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
- بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
- گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
- پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
- سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
- انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
- سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
- امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار

