Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جولائی 12, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • "کشمیر بنے گا پاکستان” کی گونج
    • بلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹوں کی تدفین پر شہید بیٹوں کی ماں نے وطن سے محبت کے اشعار سنائے
    • خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی درجنوں گاڑیاں لاپتہ
    • وزیراعظم نے صدر زرداری کے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی
    • کرم میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی
    • سانحہ سوات، ضلعی انتظامیہ،محکمہ آبپاشی،بلدیات اور ریسکیو ذمہ دار قرار
    • بھارتی سیاسی قیادت کو شکست کے بعد سیز فائر ہضم نہیں ہو رہی،اسحاق ڈار
    • پاکستان اور روس نے کراچی میں سٹیل ملز کی بحالی کیلئے پروٹوکول پر دستخط کر دیئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب، نامور کرکٹرز اور آئی سی سی آفیشلز کی بھی شرکت
    اہم خبریں

    چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب، نامور کرکٹرز اور آئی سی سی آفیشلز کی بھی شرکت

    فروری 16, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The opening ceremony of Champions Trophy, also attended by eminent cricketers and ICC officials
    تقریب میں آئی سی سی کے چیف ایکزیکٹیو جیف ایلر ڈائس، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر شریک ہوئے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب:۔

    لاہور میں چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی سی سی آفیشلز، پی سی بی عہدیداران سمیت قومی و انٹرنیشنل کرکٹرز نے شرکت کی ۔

    شاہی قلعہ گراؤنڈ میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں آئی سی سی کے چیف ایکزیکٹیو جیف ایلر ڈائس، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی شریک ہوئے ۔

    پی سی بی چیئرمین کے ایڈوائزر عامر میر اور وہاب ریاض کے علاوہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد ، جنید خان ، حسن علی ، اظہر علی،محمد عامر ، شاداب خان، عماد وسیم اور حارث سہیل سمیت دیگر کھلاڑی تقریب میں شریک ہوئے ۔

    افتتاحی تقریب میں سابق جنوبی افریقن بلے باز جے پی ڈومنی اور کیوی فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔

    چیئرمین پی سی بی کا تقریب سے خطاب:۔ 

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے مکمل کیا، پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ہونا تاریخی موقع ہے، ایک نسل اس طرح کے عالمی ایونٹس سے محروم رہی رہے ۔

    انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے مکمل تیار ہیں، چار ٹیمیں یہاں پہنچ چکی ہیں، افغانستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور پاکستان یہاں موجود ہیں، باقی ٹیمیں اگلے 48 گھنٹوں میں یہاں موجود ہوں گی ۔

    آئی سی سی کے چیف ایگیزیکٹیو کا خطاب:۔

    آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلڈائس نے  کہا ہے کہا اگلے دو ہفتوں تک شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے پاس کرکٹ سے اپنے جنون کو دکھانے کا سنہری موقع ہے، میں نے اوول میں پاکستان ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی جیتتے دیکھا ہے ۔

    جیف ایلڈائس نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم اور نیشنل سٹیڈیم کراچی کو جدید صورت میں دیکھ کر خوشی ہوئی، قذافی اسٹیڈیم کی 117 روز میں تکمیل ایک بڑا کارنامہ ہے، اگلے دو ہفتےشائقین کو پاکستان میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔

    چیمپئنز ٹرافی کے ایمبیسیڈر ٹم ساوتھی لا خطاب :۔

    ٹم ساوتھی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں تاحال اچھے ردھم میں ہے، بہت اچھا لگا ہے پاکستان میں کھیل کر، تمام ٹیمیں ٹرائی سیریز میں اچھا کھیلیں، چیمپئنز ٹرافی میں کسی میچ کو آسان نہیں لیا جاسکتا، اب ہر میچ کو اہم سمجھ کر کھیلنا ہوگا ۔

    سابق کپتان سرافراز احمد کا خطاب:۔

    سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے 2017 میں ایونٹ جیتا اب یہ ایونٹ پاکستان میں ہو رہا ہے، ہم اس ایونٹ کے لئے کافی پرجوش ہیں،2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فاتح لمحات الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، ہم نے فائنل میں بھارت کو ہرایا جو بھلایا نہیں جا سکتا، واپس پہنچے پر سطح پر لوگوں نے بہت بڑا استقبال کیا، پاکستان کرکٹ ٹیم بہت مقبول ہے ،یہ ٹیم ایک لمحے میں گرتی ہے تو دوسرے لمحے میں کھڑی ہو جاتی ہے ۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleترجمان دفترخارجہ کا خیبرپختونخوا حکومت کے افغانستان وفد بھیجنے سے متعلق بیان پر ردعمل
    Next Article عالمی بینک کا 9 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹوں کی تدفین پر شہید بیٹوں کی ماں نے وطن سے محبت کے اشعار سنائے

    جولائی 12, 2025

    خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی درجنوں گاڑیاں لاپتہ

    جولائی 12, 2025

    وزیراعظم نے صدر زرداری کے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی

    جولائی 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    "کشمیر بنے گا پاکستان” کی گونج

    جولائی 12, 2025

    بلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹوں کی تدفین پر شہید بیٹوں کی ماں نے وطن سے محبت کے اشعار سنائے

    جولائی 12, 2025

    خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی درجنوں گاڑیاں لاپتہ

    جولائی 12, 2025

    وزیراعظم نے صدر زرداری کے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی

    جولائی 12, 2025

    کرم میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    جولائی 11, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.