کوئٹہ میں اشیاءکی قیمتیوں میں 20فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے
بنیادی اشیاءکی قیمتیں رمضان کے با برکت مہینے کی آمد کے ساتھ ہی آسمان پر پہنچ گئیں، ریلیف وزیرستان کی عوام کو تا حال فراہم نہ کیا جا سکا،عوام سستا بازار نہ لگنے سے پریشان ہو گئی ہے۔ قیمتوں میں لاہور سمیت پنجاب میں ٹماٹر، پیاز کی معمولی کمی دیکھنے میں آئی، علاوہ ازیں، بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں اشیاءکی مزید 10سے 20فیصد قیمتیں بڑھ گئیں ہیں۔رہی سہی کسربجلی کی لوڈشیڈنگ نے پوری کر دی اور عید کے کپڑوں کی سلائی میں آڑے آگئی ہیں،وقت پر لوڈشیڈنگ نے آرڈر پورے کرنا نا ممکن بنا دیا ہے۔