Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پرستاروں سے بچھڑے موسیقار نثار بزمی کو سترہ برس بیت گئے

پرستاروں سے بچھڑے موسیقار نثار بزمی کو سترہ برس بیت گئے ہیں

چلو اچھا ہوا تم بھول گئے کی دھن کے خالق معروف موسیقار نثار بزمی کو سترہ برس پرستاروں سے بچھڑے بیت گئے ہیں۔نثار بزمی مرحوم کے ترتیب کیے گئے گیت ملکہ ترنم نور جہاں،شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن نےگاکر زبان زد عام کردیئے۔سید نثار احمد عرف نثاربزمی نے فلم "ایسا بھی ہوتا ہے "سےفلم انڈسٹری میں بطور موسیقار آغاز کیا۔گیت کیلئےنثاربزمی کوموزوں گلوکار کے انتخاب کا فن بھی خوب آتا تھا۔اپنے متعدد گیتوں کیلئے انہوں نےشہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کا انتخاب کیا۔موسیقار کا انتخاب مشکل گیتوں کیلئےہمیشہ ملکہ ترم نور جہاں رہیں۔ناگ منی، تہذیب، صاعقہ، انجمن، میری زندگی ہے،نغمہ سمیت متعدد فلموں کی دھنیں تخلیق کرکے نگار ایوارڈ، پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزازات حاصل کیے۔ آپ نے شاعری پر مبنی کتاب "پھر ساز صدا خاموش ہوا ” تخلیق کی۔بائیس مارچ دوہزار سات کونثاربزمی اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.