Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا اور سندھ میں دھند کا راج برقرار

ملک بھر میں کڑاکے کی سردی کے ساتھ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں دھند کا راج برقرار ہے

خشک سردی کا طویل دورانیہ ختم ہوگیا جڑواں شہروں سمیت ملک بھر کے مختلف اضلاع میں بارش کے بعد موسم مزید سردی ہوگیاہے۔شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا تھا۔ جسے دھند کم ہونے کے باعث کھول دیا گیاہے ۔مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہاہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شہری دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دوران سفر اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔دوسری جانب رات گئے اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی سے موسم مزید سرد ہوگیا۔خطہ پوٹھوہار،ہزارہ سمیت کشمیرگلگت بلتستان میں بھی ہلکی بارش نے سردی کی شدت بڑھا دی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں سمیت بالائی خیبرپختونخوا میں برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیاہے۔ سندھ میں دھند کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کشمیر اور گلگلت بلتستان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، وادی نیلم میں برفباری سے ہر منظر حسین ہوگیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.