پشاور( حسن علی شاہ سے ) حکومت کی جانب سے دی گئ مہلت کے خاتمہ کے باوجود صوبائ دارالحکومت پشاورسے افغان مہاجرین کی واپسی کے احکامات پہ عمل درآمد نہ ھونے کے برابر ھے مصدقہ اطلاعات کے مطابق بورڈ بازار۔۔ تاج آباد۔ دانش اباد۔۔ ناصر باغ روڈ۔۔ حیات آباد۔۔ وارسک روڈ۔۔ کوھاٹ روڈ گڑھی قمردین۔۔ زنگلی۔۔ بڈھ بیر۔۔ انقلاب روڈ۔۔ چمکنی۔۔ دوران پور۔ اور رنگ روڈ اچینی میں افغان مہاجرین بدستور مقیم ہیں اور اپنے کاروبار کو بھی جاری رکھے ھوئے ہیں اب تک واپس جانیوالے افغانی زیادہ تر پنجاب اور ھزارہ سے نقل مکانی کرکے گئے ہیں ۔۔۔۔
یہ بھی بتایا گیا ھے کہ جن افغان مہاجرین کی سمز بلاک کی گیئ ہیں وہ پشاور کے مقامی افراد کے علاوہ اپنے پاکستانی دوست احباب اور کاروباری پارٹنرز کی سمز غیر قانونی طورپہ استعمال کررھے ہیں۔۔۔۔
پشاور سے افغان مہاجرین کی واپسی نہ ھونے کے برابر ھے مختلف علاقوں میں بدستور قیام پزیر۔۔۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read

