نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نام نہاد گریٹر اسرائیل منصوبہ ناقابل قبول اور امن کے لیے خطرہ ہے، پاکستان اس منصوبے کو مسترد کرتا ہے، ابہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں انسانی امداد کی فوری رسائی یقینی بنائی جائے ۔
جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ او آئی سی کے ہنگامی اجلاس پر ترکیہ، ایران اور فلسطین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، غزہ میں معصوم فلسطینوں کا خوں بہایا جارہا ہے، فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دی جارہی ہے، دو سال سے معصوم فلسطینیوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نام نہاد گریٹر اسرائیل منصوبہ ناقابل قبول اور امن کے لیے خطرہ ہے، پاکستان اس منصوبے کو مسترد کرتا ہے، ابہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں انسانی امداد کی فوری رسائی یقینی بنائی جائے ۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی برادری فوری، مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی کے لیے کوشش کرے، جبر ی بے دخلی اور غیر قانونی قبضے کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے، پاکستان عرب ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے ۔
انہوں ںے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کی فوری رسائی یقینی بنائی جائے، ہسپتالوں، سکولوں اور کمپیوں پر اسرائیلی حملے انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں، غزہ میں قحط کی صورتحال ہے، فوری اقدامات ناگزیر ہیں ۔