Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آج سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز شروع ہوگی

آج سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز شروع کیا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان آج سے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کراچی میں شروع کی جائے گئی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ہونیوالی ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کے کلین سوئپ کے بعد اب پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہتر نتائج کیلئے پر امید ہے۔جمعہ کو ہونیوالے پہلے ٹی ٹوئنٹی سے پہلے دونوں ٹیموں نے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں خوب ٹریننگ کی جس میں اپنے کھیل میں بہتری پیدا کرنے کیلئے مختلف ڈرلز کیں۔

پاکستان کی کپتان ندا ڈار نے کہاہے کہ پاکستان ون ڈے سیریز میں اچھا نہیں کھیل سکا لیکن اب ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا ریکارڈ بہتر ہے اور ٹیم اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔دوسری طرف ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم ون ڈے سیریز کی جیت کے مومینٹم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل دونوں کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی بھی کی ۔ ان 5 میچز کی سیریز 26 اپریل سے 3 مئی تک جاری رہے گی۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم  نے پاکستان ویمنز کے خلاف ون ڈے سیریز 0-3 سے اپنے نام کی تھی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.