Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 10, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایشیا کپ، افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرادیا
    • ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری
    • اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستان کا سخت ردعمل
    • وزیر اعظم کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت، قطر اور فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف
    • 9 مئی کیس: یاسمین راشد، اعجاز چودھری، محمود الرشید، سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری
    • خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کے لیے لائسنس رکھنا لازمی قرار
    • اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید
    • خیبر نیوز کے ٹاک شو "کراس ٹاک” میں آٹے کی پابندی، گندم بحران اور سیاسی معاملات پر تفصیلی بحث
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » چین اور مغرب کی ٹیکنالوجی وار
    اہم خبریں

    چین اور مغرب کی ٹیکنالوجی وار

    جنوری 30, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    (مدثر حسین) پیر کو اسوقت عالمی سٹاک مارکیٹس، میڈیا اور ٹیکنالوجی پارکس میں تہلکہ مچ گیا جب امریکی چپ بنانے والی کمپنی Nvidia کے شئیرز میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو ائی اور پلک جھپکتے ہی نویڈا کی مارکیٹ ویلیو میں 600 ارب ڈالرز کی کمی رپورٹ ہوئی۔

    اس خبر نے دنیا بھر میں ٹاپ نیوز ہیڈلائن کے طور پر جگہ پائی۔ یوکرائن جنگ، ٹرمپ کی صدارت، فلسطین میں جنگ وغیرہ جیسے سلگتے موضوعات اس خبر کے آنے سے دب کر رہ گئے۔ مغربی سٹاک مارکیٹس میں اس زبردست گراوٹ اور سکتے کی وجہ بنی ھے۔

    ڈیپ سیک نامی وہ چینی کمپنی جس نے آرٹیفشل انٹیلجنس کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا۔ اس چینی کمپنی نے چیٹ جی پی ٹی جیسا ماڈل لانچ کیا ھے جسے R1 کا نام دیا گیا ھے۔ کہا جاتا ھے کہ R1 نامی ڈیپ سیک ماڈل میں وہ سب خوبیاں ھے جو Chat GPT میں پائی جاتی ھے۔ بلکہ کارکردگی میں چینی متبادل چیٹ جی پی ٹی سے کئ گنا بہتر ھے۔

    تاہم چیٹ جی پی ٹی کا سیکنڈری ورژن کافی مہنگا جبکہ deep seek تادم تحریر گوگل ایپ پر مفت دستیاب ھے۔ یہ چینی Ai ماڈل 20 جنوری کا لانچ ہوا ھے اور اسکے بعد سے تو جیسے اسے ڈاون لوڈ کرنیوالوں کی لائن لگ گئ ھے۔ ایک طرف چیٹ جی پی ٹی بنانے والوں نے اربوں ڈالر خرچ کر کے مصنوعی زہانت کا اعلیٰ ماڈل بنایا ھے تو دوسری طرف ڈیپ سیک کا دعویٰ ھے کہ انہوں نے صرف 5.6 ملین ڈالر لگا کر Chat GPT کا متبادل بنایا ھے۔ یہ دعویٰ کس قدر صیحح ھے ٹیکنالوجی ماھرین ہی اس کو جانچ سکتے ہیں، لیکن جس طرح گزشتہ دو عشروں سے چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے عالمی مارکیٹ میں سستی چیزیں پیش کر کے جگہ بنائی ہیں وہ کم خرچ بالا نشین والی بات ھے۔

    بہت سے قارئین کے لیے یہ بات باعث حیرت ہوگی کہ سمارٹ فون والی والی ٹاپ عالمی کمپنیوں میں چار کا تعلق چین سے ہیں۔ جنوبی کوریائی کمپنی سام سنگ اور ایپل کے بعد شیاومی عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ھے۔ اسی طرح ٹیسلا کے مقابلے میں چینی اٹوموبیل میکر BYD نے سال 2024 میں برقی گاڑیاں تیار کرنے میں ٹیسلا کو بھی پچھاڑ دیا۔ بی وائی ڈی نے گزشتہ سال 4.27 ملین بجلی سے چلنے والی گاڑیا بیچی، جبکہ ٹیسلا نے اس کے مقابلے میں صرف 1.79 ملین گاڑیاں عالمی مارکیٹ میں فروخت کی ہیں۔

    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پچھلے دور صدارت میں چین کو برقی چپ یا سیمی کنڈکٹرز کی فروخت پر پابندی لگائی تھی۔ ٹرمپ انتظامیہ کا خیال تھا کہ ایسا کرنے سے ٹیکنالوجی میں چینی سبقت کو روکا جائیگا تاہم پیر کو ڈیپ سیک نے جسطرح امریکی کمپنیوں کی شیرز کا صفایا کردیا، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا کہ مغربی دنیا کتنی بڑی حماقت کا شکار رہی ہیں۔ یورپ نے برسوں تک چینی کمپنی Huawei کی 5G سروسز کو مختلف پابندیوں کے زریعے روکے رکھا۔ چینی کمپنی ٹک ٹاک نے سوشل میڈیا پر میٹا کی فیس بک کی اجارہ داری ختم کردی ہیں۔ ایمزون کے مقابلے میں چینی کمپنی علی بابا نے ای کامرس پر مغرب کو للکارا ھے۔ اسی طرح روبٹکس، کوانٹم فزکس، توانائی اور خلائی دوڑ میں بھی یورپ اور امریکہ کو چین سے مات پڑ رہی ہیں۔

    کریٹکل ٹیکنالوجی میں چینی ترقی پاکستان کے لیے ایک حوصلہ افزا خبر ھے کیونکہ یورپ اور امریکہ نے پاکستان اور دوسرے اسلامی ممالک کو مختلف جواز پیش کر کے ٹیکنالوجی میں پسماندہ رکھنے کی کوشش کی ہیں۔ تاہم اب انکی اجارہ داری ختم ہونے والی ہیں۔ پاکستانی کمپنیاں چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کر کے اس ابھرتے موقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی اہم ملاقات
    Next Article چین کے ساتھ دوستی سے متعلق بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں،پاکستان
    Web Desk

    Related Posts

    ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

    ستمبر 9, 2025

    وزیر اعظم کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت، قطر اور فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف

    ستمبر 9, 2025

    9 مئی کیس: یاسمین راشد، اعجاز چودھری، محمود الرشید، سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری

    ستمبر 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایشیا کپ، افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرادیا

    ستمبر 9, 2025

    ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

    ستمبر 9, 2025

    اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستان کا سخت ردعمل

    ستمبر 9, 2025

    وزیر اعظم کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت، قطر اور فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف

    ستمبر 9, 2025

    9 مئی کیس: یاسمین راشد، اعجاز چودھری، محمود الرشید، سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری

    ستمبر 9, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.