Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, دسمبر 18, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • جعلی ڈگری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، جسٹس طارق جہانگیر عہدے سے فارغ کرنے کا حکم
    • جدید ہتھیاروں سے لیس پاک بحریہ کی آبدوز غازی کو چین میں لانچ کر دیا گیا
    • خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وزیراعظم شہبازشریف
    • نامور فنکار عاصم بخاری کی طبیعت بگڑنے کے باعث ھسپتال منتقل حالت تشویشناک
    • کمال احد رضوی کو دنیا سے رخصت ھوئے 10 سال کا عرصہ پلک چھپکتے بیت گیا۔
    • نوجوان نسل کی عملی زندگی کو کامیاب بنانے کا موثئر ذریعہ ( نوئ کول)
    • گیتوں بھرا اور پراثر شاعری کا حسین امتزاج ( Social Junctiجon Digital World دیکھئے عبدالجلیل خان کے سنگ۔۔۔۔۔
    • پرائویٹ نظام تعلیم نے تعلیمی معیار کا ستیاناس کردیا ۔۔ ۔ ثانیہ سعید
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ورلڈ بینک پاکستان میں 10 برس کے دوران 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،وزیراعظم شہبازشریف
    فیچرڈ

    ورلڈ بینک پاکستان میں 10 برس کے دوران 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،وزیراعظم شہبازشریف

    جنوری 23, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The World Bank will invest 20 billion dollars in Pakistan over 10 years, Prime Minister Shahbaz Sharif said.
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کردیا۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کردیا، اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ  آج جس پروگرام کا افتتاح کیا ہے، یہ ہماری ڈریم ٹیم نے ورلڈ بینک کے ساتھ مل کر شراکت داری فریم ورک بنایا ہے آج تاریخی اور خوشی کا دن ہے، عالمی بینک نے ہر شعبے میں پاکستان سے تعاون کیا ہے، ہم صدر ورلڈ بینک کے مشکور ہیں ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ شراکت داری کا فریم ورک 10 سال پر محیط ہوگا، 10سالہ شراکت داری فریم ورک میں 6 اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، آج ہونے والی اصلاحات کئی دہائیوں پہلے ہوجانی چاہیے تھیں، شراکت داری فریم ورک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی ترقی ہوگی ۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کا پاکستان کے سسٹم پر اعتماد ہے اور عالمی بینک نے ہائیڈل، توانائی اور اداروں میں اصلاحات سمیت کئی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے، اس پروگرام کے تحت 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی جو تعلیم اور صحت کے شعبوں کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں جو آفت 2022ء میں پاکستان میں آئی تھی وہ بھی اس پروگرام کا حصہ ہے ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا  کہ اس پروگرام کو تعلیمی اہداف کو پورا کرنے کے لیے بھی مختص کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں جب کہ 20 ارب ڈالر کے ساتھ پرائیوٹ انویسٹمنٹ کی بھی حوصلہ افزائی کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جس محنت کے ساتھ یہ پروگرام تشکیل پایا ہے، اسی محنت اور جذبے کے ساتھ اس پر عمل پیرا ہوں گے تو پاکستان یقیناً بلندیوں کو چھوئے گا اور پاکستان عظیم بنے گا، ہم مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleژوب: پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام، 6 دہشتگرد ہلاک
    Next Article سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کر دیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    جعلی ڈگری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، جسٹس طارق جہانگیر عہدے سے فارغ کرنے کا حکم

    دسمبر 18, 2025

    جدید ہتھیاروں سے لیس پاک بحریہ کی آبدوز غازی کو چین میں لانچ کر دیا گیا

    دسمبر 17, 2025

    خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وزیراعظم شہبازشریف

    دسمبر 17, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    جعلی ڈگری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، جسٹس طارق جہانگیر عہدے سے فارغ کرنے کا حکم

    دسمبر 18, 2025

    جدید ہتھیاروں سے لیس پاک بحریہ کی آبدوز غازی کو چین میں لانچ کر دیا گیا

    دسمبر 17, 2025

    خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وزیراعظم شہبازشریف

    دسمبر 17, 2025

    نامور فنکار عاصم بخاری کی طبیعت بگڑنے کے باعث ھسپتال منتقل حالت تشویشناک

    دسمبر 17, 2025

    کمال احد رضوی کو دنیا سے رخصت ھوئے 10 سال کا عرصہ پلک چھپکتے بیت گیا۔

    دسمبر 17, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.