Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, دسمبر 17, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • جدید ہتھیاروں سے لیس پاک بحریہ کی آبدوز غازی کو چین میں لانچ کر دیا گیا
    • خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وزیراعظم شہبازشریف
    • نامور فنکار عاصم بخاری کی طبیعت بگڑنے کے باعث ھسپتال منتقل حالت تشویشناک
    • کمال احد رضوی کو دنیا سے رخصت ھوئے 10 سال کا عرصہ پلک چھپکتے بیت گیا۔
    • نوجوان نسل کی عملی زندگی کو کامیاب بنانے کا موثئر ذریعہ ( نوئ کول)
    • گیتوں بھرا اور پراثر شاعری کا حسین امتزاج ( Social Junctiجon Digital World دیکھئے عبدالجلیل خان کے سنگ۔۔۔۔۔
    • پرائویٹ نظام تعلیم نے تعلیمی معیار کا ستیاناس کردیا ۔۔ ۔ ثانیہ سعید
    • شوبز کی دنیا میں سستی شہرت اور سفارش کبھی کام نہیں آتی۔۔ ڈاکٹر بخت زمان یوسفزئ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ہر پاکستانی کیلئے مکمل مذہبی آزادی ہے، صدرمملکت اور وزیراعظم کا اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام
    اہم خبریں

    ہر پاکستانی کیلئے مکمل مذہبی آزادی ہے، صدرمملکت اور وزیراعظم کا اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام

    اگست 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Zardari and Shahbaz massages
    There is complete religious freedom for every Pakistani, the message of the President and Prime Minister
    Share
    Facebook Twitter Email

    صدرِ مملکت اور وزیراعظم  نے اقلیتوں کے قومی دن پر اپنےپیغام میں  کہا ہے کہ  پاکستان میں ہر پاکستانی کو اپنے عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔

    صدر آصف علی زرداری نے  کہا کہ ہمارا مذہب اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو مکمل طور پر تسلیم کرتا ہے۔ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کے اعتراف میں یہ دن مناتے ہیں۔

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق و مذہبی آزادیوں کے تحفظ کے لیے قائد اعظم کے 11 اگست 1947ء کے وعدے پر قائم رہیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ  اقلیتوں کو آئینِ پاکستان میں ضمانت کردہ تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ مختص کیا ہے، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ان کے لیے نشستیں مختص ہیں۔ اقلیتی طلباء کو وظائف، عبادت گاہوں کی مرمت اور دیکھ بھال کی فنڈنگ کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی کو مذہب، ذات، رنگ یا نسل کی تفریق کے بغیر زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں آگے بڑھنے کے لیے مساوی مواقع دے گا۔

    وزیراعظم  شہبازشریف نے اپنے پیغام میں   اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر  پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی میں ان کے شاندار کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری سطح پر اقلیتوں کا قومی دن منانے کا مقصد پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی ریاست پاکستان کے لئے خدمات کا اعتراف ہے۔ ہ

    انھوں نے کہا کہ ہماری اقلیتی برادری نے تحریک پاکستان میں کلیدی کردار کیا اور قیام پاکستان سے اب تک، تعمیر وطن میں اپنا بھر پور حصہ ڈال رہی ہے۔

    اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بانیء پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے 11 اگست 1947 کو پاکستان کی آئین ساز اسمبلی میں ایک تاریخی تقریر میں اقلیتوں کے لئے مکمل مذہبی آزادی کا اعلان کیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے ویژن کی پیروی کرتے ہوئے اقلیتوں کی خدمات اور ان کی شناخت کے اعتراف میں 11 اگست کو اقلیتوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleگڈ گورننس کیلئے خیبر پختونخوا کے وزیروں سے انٹرویوز لینے کا فیصلہ
    Next Article میاں چنوں پہنچنے پر بھی قومی ہیرو ارشد ندیم کا پرتپاک استقبال
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    جدید ہتھیاروں سے لیس پاک بحریہ کی آبدوز غازی کو چین میں لانچ کر دیا گیا

    دسمبر 17, 2025

    خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وزیراعظم شہبازشریف

    دسمبر 17, 2025

    وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے 5 رہنما اشتہاری قرار

    دسمبر 17, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    جدید ہتھیاروں سے لیس پاک بحریہ کی آبدوز غازی کو چین میں لانچ کر دیا گیا

    دسمبر 17, 2025

    خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وزیراعظم شہبازشریف

    دسمبر 17, 2025

    نامور فنکار عاصم بخاری کی طبیعت بگڑنے کے باعث ھسپتال منتقل حالت تشویشناک

    دسمبر 17, 2025

    کمال احد رضوی کو دنیا سے رخصت ھوئے 10 سال کا عرصہ پلک چھپکتے بیت گیا۔

    دسمبر 17, 2025

    نوجوان نسل کی عملی زندگی کو کامیاب بنانے کا موثئر ذریعہ ( نوئ کول)

    دسمبر 17, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.