Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, نومبر 15, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • صدقے تھیوا فیم سہیل اصغر کو دنیا سے رخصت ھوئے آج چار سال ھوگئے۔۔۔
    • ناصر علی سید کی عمدہ کاوش( خیال خاطر احباب) کی رسم پزیرائ 15 نومبر کو کی جارھی ھے۔۔۔
    • خیبر پختونخواہ کے ادبی حلقوں کو خیبرٹی وی نے ھمیشہ یاد رکھا۔۔
    • شینو مینو شو ۔ کی واپسی ناظرین کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا ۔۔۔
    • بلدیاتی نظام کے حوالے سے ایک توجہ طلب اور سیرحاصل پروگرام( بنیاد) دیکھئے جمشید علی خان کے ساتھ۔
    • پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکار خیبر پختونخوا کے امن کے ذمے دار، ضرورت پڑنے پر دیگر ادارے طلب کئے جائیں گے،امن جرگے کا اعلامیہ
    • 27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے بھی دوتہائی اکثریت سے منظور
    • افغانستان کے تاجر پاکستان پر انحصار کے بجائے متبادل راستوں کو اپنائیں، نائب وزیراعظم ملا برادر
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا میں امن و امان کی خوفناک صورتحال پر تشویش ہے، کُل جماعتی کانفرنس کا اعلامیہ
    خیبرپختونخواہ

    خیبرپختونخوا میں امن و امان کی خوفناک صورتحال پر تشویش ہے، کُل جماعتی کانفرنس کا اعلامیہ

    دسمبر 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    There is concern over the terrible law and order situation in Khyber Pakhtunkhwa, the declaration of the All-Party Conference
    مرکزی اور صوبائی حکومت امن کے قیام میں ناکام دکھائی دے رہی ہے،اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: گورنر ہاوس پشاور  میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی قیادت نے امن و امان کی خوفناک حد تک بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ صوبہ رواں سال گزشتہ سال کی نسبت زیادہ خونریزی کا شکار رہا۔

    اعلامیہ کے مطابق گزشتہ ماہ 70 سے زیادہ سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت ہوئی۔ کرم میں فسادات کی آگ میں 200 سے زائد جانیں ضائع ہوئیں، مرکزی اور صوبائی حکومت امن کے قیام میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ کے پی کی مالی اور  سیاسی مفادات کیلئے سیاسی اور ٹیکنیکل کمیٹی کےقیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ تقریباً دو ڈھائی سال سے غیر موثر ہو چکا، فوری طور پر گیارہواں این ایف سی ایوارڈ جاری کیا جائے۔ این ایف سی میں ضم اضلاع کیلئے مختص 3 فیصد رقم 5 سالوں میں ریلیز نہیں کی گئی۔ ضم شدہ اضلاع کیلئے مختص 3 فیصد واجب الادا رقم جاری کی جائے۔ سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات پر من و عن عمل کیا جائے۔

    اعلامیہ کے مطابق نیا این ایف سی ایوارڈ مردم شماری کے مطابق کیا جائے، این ایف سی ایوارڈ فارمولا میں جنگلات اور ماحولیات کو شامل کیا جائے، مائنز اینڈ منرلز صوبوں کے عوام کی ملکیت اور نسلوں کی امانت ہے۔ مائنز اور منرلز کی لیز کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں۔

    اعلامیہ میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ  پاک افغان بارڈر کے تمام تاریخی تجارتی راستوں کو فوری کھول دیا جائے۔ وفاق آئین کے آرٹیکل 158 کے مطابق صوبے کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کرے۔

    کُل جماعتی کانفرنس کے جاری اعلامیہ کے مطابق  آرٹیکل 161 کے مطابق این ایچ پی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی برائے تیل (آئل) صوبے کو ادا کرے۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آئینی مدت کے مطابق باقاعدگی سے بلایا جائے۔

    اعلامیہ کے مطابق صوبائی حکومت پی ایف سی کی تشکیل کر کے باقاعدگی کے ساتھ ایوارڈ کرے۔ موثر بلدیاتی نظام اور نمائندوں کو بلا تفریق فنڈ جاری کیے جائیں۔ صوبائی حکومت نےآئی ڈی سی 2 فیصد لاگو کیا، جو تجارت کو متاثر کر رہی ہے، اسے واپس لیا جائے۔

    اعلامیہ کے مطابق آبی وسائل میں صوبے کا حصہ 1991 ڈبلیو اے اے کے مطابق دیا جائے۔ اضلاع میں آپریشنز کے باعث بے گھر افراد کو وعدوں کے مطابق واپس بھیجا جائے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی کارگردگی کا آڈٹ کیا جائے۔

    اے پی سی اعلامیے کے مطاب تمام قبائلی اضلاع میں آپریشنوں سے ہونے والے تمام آئی ڈی پیز کو باعزت اور وعدوں کے مطابق واپس اپنے علاقوں کو بھیج دیا جائے ۔

    اے پی سی نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا  کے پرامن پشتونوں کو دوسرے صوبوں اورمرکز اسلام آباد میں بیجا تنگ نہ کیا جائے۔

    اعلامیے میں مزیر مطالبہ کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی کارگردگی کی پرفارمنس کا آڈٹ کیا جائے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article24 نومبر کو اسلام آباد میں دیئے گئے دھرنے پہ خصوصی نیوز شو کراس ٹاک
    Next Article جعلی خبریں پھیلانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ فارمیشن کمانڈرزکانفرنس
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکار خیبر پختونخوا کے امن کے ذمے دار، ضرورت پڑنے پر دیگر ادارے طلب کئے جائیں گے،امن جرگے کا اعلامیہ

    نومبر 12, 2025

    27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے بھی دوتہائی اکثریت سے منظور

    نومبر 12, 2025

    ترکیہ کے سی 130 طیارے کا المناک حادثہ،پاکستان کا ترک عوام سے اظہار ہمدردی

    نومبر 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    صدقے تھیوا فیم سہیل اصغر کو دنیا سے رخصت ھوئے آج چار سال ھوگئے۔۔۔

    نومبر 13, 2025

    ناصر علی سید کی عمدہ کاوش( خیال خاطر احباب) کی رسم پزیرائ 15 نومبر کو کی جارھی ھے۔۔۔

    نومبر 13, 2025

    خیبر پختونخواہ کے ادبی حلقوں کو خیبرٹی وی نے ھمیشہ یاد رکھا۔۔

    نومبر 13, 2025

    شینو مینو شو ۔ کی واپسی ناظرین کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا ۔۔۔

    نومبر 13, 2025

    بلدیاتی نظام کے حوالے سے ایک توجہ طلب اور سیرحاصل پروگرام( بنیاد) دیکھئے جمشید علی خان کے ساتھ۔

    نومبر 13, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.