بنوں لنک روڈ کے قریب نامعلوم افراد نے ہنگو پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ہنگو پولیس کے تین اہلکار زخمی ہو گئے۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق ہنگو پولیس کی گاڑی چالان کے سلسلے میں بنوں آ رہی تھی کہ راستے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے فوری طور پر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے کارروائی کی جا رہی ہے۔ علاقے کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

