نوشہرہ: نظام پور خیرآباد مین روڈ پر کاہی کے مقام پر مسلح نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے خواجہ سراء کی کوچ پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک خواجہ سراء، شگفتہ، موقع پر ہی جابحق ہوگئی ۔
پولیس کے مطابق، مسلح ملزمان مقامی لوگوں کے جمع ہونے پر فرار ہوگئے۔ نوشہرہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
مقتولہ شگفتہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعہ کے بعد خواجہ سراء کمیونٹی نے احتجاج کیا اور خیرآباد نظام پور روڈ کو بلاک کر دیا۔ احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور امن و امان کی صورتحال کو قابو کیا۔