Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 9, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایشیا کپ، افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرادیا
    • ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری
    • اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستان کا سخت ردعمل
    • وزیر اعظم کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت، قطر اور فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف
    • 9 مئی کیس: یاسمین راشد، اعجاز چودھری، محمود الرشید، سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری
    • خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کے لیے لائسنس رکھنا لازمی قرار
    • اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید
    • خیبر نیوز کے ٹاک شو "کراس ٹاک” میں آٹے کی پابندی، گندم بحران اور سیاسی معاملات پر تفصیلی بحث
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارتی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے مزید 2 جوان شہید
    اہم خبریں

    بھارتی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے مزید 2 جوان شہید

    مئی 14, 2025Updated:مئی 14, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Two more Pakistan Army soldiers injured during Indian aggression martyred
    شہید اہلکاروں کی کل تعداد 13 ہو گئی جبکہ 78 فرائض کی انجام دہی کے دوران زخمی ہوئے،آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    بھارتی بزدلانہ جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے مزید 2 بہادر سپوت شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حملوں کے دوران مسلح افواج کے شہید ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 19 ہو گئی جبکہ 78 زخمی ہیں ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی افواج نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بزدلانہ جارحیت کے دوران خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جس کے دوران مسلح افواج کے جوانوں نے بھرپور جذبے اور مثالی بہادری کے ساتھ مادر وطن کا دفاع کیا ۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اس دوران زخمی ہونے والے وطن کے مزید 2 بہادر سپوت دوران علاج شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے،  جس کے بعد مسلح افواج کے شہید اہلکاروں کی کل تعداد 13 ہو گئی جبکہ 78 فرائض کی انجام دہی کے دوران زخمی ہوئے ۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہید ہونے والوں میں پاک فوج کے حوالدار محمد نوید شہید اور پاک فضائیہ کے سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز شہید شامل ہیں، جن کی عظیم قربانی ان کی ہمت، فرض سے لگن اور غیر متزلزل حب الوطنی کا لازوال ثبوت ہے ۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج پاکستان کے عوام کے ساتھ ملکر ان بہادر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے ۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے بھی دعا گو ہے، شہداء کی یہ قربانی ہمیشہ قوم یاد رکھے گی، پاکستان زندہ باد – افواج پاکستان پائندہ باد ۔

    دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے بھارتی جارحیت کے  نتیجے میں  مسلح افواج کے 2 زخمی جوانوں کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور پاک آرمی کے حوالدار محمد نوید شہزاد  اور پاک فضائیہ کے سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

    صدر مملکت نے حوالدار محمد نوید شہزاد  اور سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز  کی وطن کیلئے خدمات، عظیم قربانی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا اثاثہ ہیں، انکی قربانیوں  کو فراموش نہیں کریں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleافواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم شہبازشریف
    Next Article ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزائیں درست ہیں، پشاور ہائیکورٹ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

    ستمبر 9, 2025

    اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستان کا سخت ردعمل

    ستمبر 9, 2025

    وزیر اعظم کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت، قطر اور فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف

    ستمبر 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایشیا کپ، افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرادیا

    ستمبر 9, 2025

    ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

    ستمبر 9, 2025

    اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستان کا سخت ردعمل

    ستمبر 9, 2025

    وزیر اعظم کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت، قطر اور فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف

    ستمبر 9, 2025

    9 مئی کیس: یاسمین راشد، اعجاز چودھری، محمود الرشید، سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری

    ستمبر 9, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.