پشاور: محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل آئیرپورٹ میں سکریننگ کے دوران دو مسافروں میں منکی پاکس کے علامات پائے گئیں اور دونوں مشتبہ مریضوں کو پولیس سروسز ہسپتال میں واقع ائیسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیاہے۔
محکہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مشتبہ مریضوں کی مزید سکریننگ اور انوسٹی فیشن کا عمل جاری ہے اور تجزیے کے لیے نمونے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھجوائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پشاور باچاخان انٹرنیشنل آئیرپورٹ پر اب تک 20ہزار 901اور تورخم بارڈ پر 21ہزار 40افراد کی سکریننگ کی جاچکی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک ویڈیو بیان میں ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی نے خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کے 2 مریضوں کی تصدیق کی ہے۔