سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور برطانیہ کے وزیر اعظم کا اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال سمیت باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فرانسیسی صدر میکرون نے ولی عہد محمد بن سلمان سے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور بدلتے عالمی حالات پر تفصیلی بات چیت کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم نے بھی محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر بات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مستقل رابطے اور تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔