Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مارچ 27, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت زلزلے کے جھٹکے
    • ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز تک روکنے کا اعلان
    • پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے حیدرآباد کنگزمین کو 69 رنز سےشکست دیدی
    • سول و عسکری قیادت کا ملکی معیشت، توانائی اور سیکیورٹی سے متعلق مشترکہ فیصلوں پر اتفاق
    • ووٹرز کا سیاسی وژن: گلگت بلتستان کے مستقبل کی تشکیل
    • حکومت پاکستان کے کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس
    • کوئی سیاسی جماعت یا شخصیت ملک سے مقدم نہیں ہو سکتی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
    • کم عمری کی شادی پر سزا ہوسکتی ہے، نکاح ختم نہیں ہوسکتا، آئینی عدالت کا فیصلہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغانستان میں نیٹو افواج سے متعلق بیان، برطانوی وزیراعظم نے ٹرمپ کے ریمارکس کو توہین آمیز قرار دے دیا
    اہم خبریں

    افغانستان میں نیٹو افواج سے متعلق بیان، برطانوی وزیراعظم نے ٹرمپ کے ریمارکس کو توہین آمیز قرار دے دیا

    جنوری 24, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    UK pm condemns Trump’s remarks on NATO troops in Afghanistan
    کیئر اسٹارمر نے کہا کہ افغانستان میں 457 برطانوی فوجیوں نے اپنی جانیں قربان کیں
    Share
    Facebook Twitter Email

    برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے افغانستان میں نیٹو افواج کے کردار سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے توہین آمیز اور افسوسناک قرار دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ریمارکس نے ان فوجیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو شدید دکھ پہنچایا ہے جنہوں نے افغانستان میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

    برطانوی وزیراعظم نے یہ ردِعمل اس بیان کے بعد دیا جو صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دیا تھا، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیٹو اتحادی ممالک کی افواج افغانستان میں فرنٹ لائن سے پیچھے رہیں اور براہِ راست لڑائی میں حصہ نہیں لیا۔

    کیئر اسٹارمر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ افغانستان میں 457 برطانوی فوجیوں نے اپنی جانیں قربان کیں، جبکہ متعدد اہلکار شدید اور زندگی بدل دینے والی چوٹوں کا شکار ہوئے۔ ان کے مطابق ایسے میں امریکی صدر کا یہ کہنا کہ نیٹو افواج نے محاذِ جنگ سے گریز کیا، نہ صرف حقائق کے منافی بلکہ انتہائی دل آزار ہے۔

    کیئر اسٹارمر نے مزید کہا کہ اگر وہ خود اس نوعیت کا غلط یا گمراہ کن بیان دیتے تو وہ بلا تاخیر معذرت کرتے۔
    واضح رہے کہ نائن الیون حملوں کے بعد امریکا نے نیٹو کے اجتماعی دفاع کے شق کو پہلی اور واحد مرتبہ استعمال کیا، جس کے تحت برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک نے افغانستان میں امریکا کا ساتھ دیا۔ اس جنگ میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور ڈنمارک سمیت دیگر ممالک کے فوجی ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبیوی اور بچوں کے تحفظ سے متعلق نیا قانون منظور، گھورنے اور دھمکیاں دینے پر بھی سزا ہوگی
    Next Article متنازع ٹوئیٹس کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو 17، 17 سال قید کی سزا
    Ijaz Yousafzai
    • Website

    Related Posts

    خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت زلزلے کے جھٹکے

    مارچ 27, 2026

    ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز تک روکنے کا اعلان

    مارچ 27, 2026

    سول و عسکری قیادت کا ملکی معیشت، توانائی اور سیکیورٹی سے متعلق مشترکہ فیصلوں پر اتفاق

    مارچ 26, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت زلزلے کے جھٹکے

    مارچ 27, 2026

    ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز تک روکنے کا اعلان

    مارچ 27, 2026

    پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے حیدرآباد کنگزمین کو 69 رنز سےشکست دیدی

    مارچ 26, 2026

    سول و عسکری قیادت کا ملکی معیشت، توانائی اور سیکیورٹی سے متعلق مشترکہ فیصلوں پر اتفاق

    مارچ 26, 2026

    ووٹرز کا سیاسی وژن: گلگت بلتستان کے مستقبل کی تشکیل

    مارچ 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.