سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ، نفرت انگیز تقاریر اور جعلی بیانیے کے پھیلاؤ کے خلاف پاکستان کے پُرعزم موقف کو اجاگر کرتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور امریکا سمیت دیگر ممالک میں مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری کارروائی کی جاتی ہے ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بالکل اسی طرح جب تک 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور اس میں ملوث افراد کو سزا نہیں دی جاتی، حقیقی انصاف نہیں مل سکتا ۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں استحکام اور انصاف کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدام ضروری ہے ۔