Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اپریل 8, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم شہبازشریف کی درخواست پر امریکہ اور ایران کا 15 روز کیلئے جنگ بندی کا اعلان
    • وزیراعظم شہباز شریف کی بھی سعودی عرب پر ایرانی میزائل حملوں کی شدید مذمت
    • سعودی عرب پر ایرانی حملوں کی مذمت، حملے تنازعے کے حل کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، کور کمانڈرز کانفرنس
    • وزیراعظم شہبازشریف کا بیٹری توانائی سٹوریج سسٹم منصوبے پر کام تیز کرنے کا حکم
    • اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کا مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے اہم ٹیلیفونک رابطہ
    • مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کیلئے کوششیں ، چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا
    • لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی
    • ایران کو شکست دینا ٹرمپ اور اتحادیوں کی غلط فہمی ہے: ایرانی صحافی افضل رضا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم شہبازشریف کی درخواست پر امریکہ اور ایران کا 15 روز کیلئے جنگ بندی کا اعلان
    اہم خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف کی درخواست پر امریکہ اور ایران کا 15 روز کیلئے جنگ بندی کا اعلان

    اپریل 8, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    US and Iran announce 15-day ceasefire at Prime Minister Shehbaz Sharif's request
    فیصلہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد کیا گیا،امریکی صدر ٹرمپ
    Share
    Facebook Twitter Email

    مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم  شہباز شریف کی درخواست پر فوری عمل کرتے ہوئے ایران پر بڑے حملے کی ڈیڈ لائن میں 2 ہفتے کی توسیع کر دی ۔

    واشنگٹن: سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کہ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کو 2 ہفتوں کیلئے مؤخر کر دیا گیا ہے اور اس دوران دو طرفہ جنگ بندی نافذ رہے گی ۔

    اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد کیا گیا جنہوں نے ایران کے خلاف فوری کارروائی مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی ۔

    امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ اپنے تمام فوجی اہداف حاصل کر چکا ہے اور ایران کے ساتھ طویل المدتی امن معاہدے کے حوالے سے نمایاں پیشرفت ہو چکی ہے، ایران کی جانب سے پیش کیے گئے 10 نکاتی منصوبے کو مذاکرات کی بنیاد کے طور پر قابلِ عمل سمجھا جا رہا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ماضی کے بیشتر اختلافی نکات پر اتفاق ہو چکا ہے، اور دو ہفتوں کی یہ مہلت حتمی معاہدے کو مکمل کرنے میں مدد دے گی ۔

    صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ بطور امریکی صدر اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے اس دیرینہ مسئلے کے حل کے قریب پہنچنا ایک اعزاز ہے، امید ہے کہ جلد ہی خطے میں پائیدار امن قائم ہو جائے گا ۔

    وزیراعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں امریکی صدر سے درخواست کی تھی کہ سفارتکاری کو موقع دینے کیلئے ایران پر حملے کی ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کی جائے ۔

    وزیراعظم  نے جذبہ خیرسگالی کے تحت ایران سے آبنائے ہرمز کو بھی 2 ہفتوں کیلئے کھولنے کی درخواست کی تھی تاکہ سفارتی عمل کو کامیاب بنایا جا سکے اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کی راہ ہموار ہو سکے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم شہباز شریف کی بھی سعودی عرب پر ایرانی میزائل حملوں کی شدید مذمت
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعظم شہباز شریف کی بھی سعودی عرب پر ایرانی میزائل حملوں کی شدید مذمت

    اپریل 7, 2026

    سعودی عرب پر ایرانی حملوں کی مذمت، حملے تنازعے کے حل کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، کور کمانڈرز کانفرنس

    اپریل 7, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف کا بیٹری توانائی سٹوریج سسٹم منصوبے پر کام تیز کرنے کا حکم

    اپریل 7, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف کی درخواست پر امریکہ اور ایران کا 15 روز کیلئے جنگ بندی کا اعلان

    اپریل 8, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف کی بھی سعودی عرب پر ایرانی میزائل حملوں کی شدید مذمت

    اپریل 7, 2026

    سعودی عرب پر ایرانی حملوں کی مذمت، حملے تنازعے کے حل کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، کور کمانڈرز کانفرنس

    اپریل 7, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف کا بیٹری توانائی سٹوریج سسٹم منصوبے پر کام تیز کرنے کا حکم

    اپریل 7, 2026

    اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کا مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے اہم ٹیلیفونک رابطہ

    اپریل 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.