اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے نے آج پشاور کے ایک مقامی سکول میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر متاثرہ اور غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ آفیشل بیان کے مطابق پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی موجودہ ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر نے پشاور کے عوام اور اس واقعے میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کے سوگوار خاندانوں سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
سفارتخانے سے جاری بیان میں واقعے کے دوران ہلاک ہونے والوں کی یاد کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی گئی ہے۔

