امریکا میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا۔ہر چیز جم گئی۔ نظام زندگی بری طرح متاثر۔شدید سردی سے ہلاکتیں 43تک پہنچ گئی ہو گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے امریکہ کی 9ریاستوں میں سردی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔خون جمادینے والی کڑاکے کی سردی سے امریکہ میں سردی سے سب سے زیادہ 14ہلاکتیں ریاست ٹینیسی میں ہوئیں.
جبکہ پھسلن کے باعث پنسلوانیا میں ٹریفک حادثے میں 5افراد ہلاک ہو گئے۔اسی طرح ریاست اوریگون میں برفباری اور سرد ہواوں سے 85ہزار افراد گھروں میں محصور ہو گئے۔ کاروباری سرگرمیاں معطل ،بجلی کا نظام ٹھپ اور 50ہزار گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔نیویارک کے جنوب میں 30انچ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے اور شہریوں کو بلا ضرورت باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔