Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 11, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشین: محکمہ انسداد دہشتگری کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
    • بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
    • وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے
    • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک
    • وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان
    • ایشیا کپ، بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
    • قطر پر اسرائیلی حملے کےخلاف پاکستان کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ
    • نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف پرتشدد احتجاج، سیاسی بحران کی نئی لہر
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    فیچرڈ

    خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    مارچ 11, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    War against terrorism continues in Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan, says Prime Minister Shehbaz Sharif
    جب تک مکمل طور پر امن قائم نہیں ہوگا، ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی نے پھر سر اٹھایا ہے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے ،افواج پاکستان،پولیس کےجوان روزانہ شہادتیں دے رہےہیں، امن قائم ہونےتک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا ۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ میں توسیع کے بعد یہ پہلا اجلاس ہے، کابینہ میں نئے ارکان کی شمولیت سے کارکردگی مزید بہتر ہوگی، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا جو بیڑہ ہم نے اٹھایا ہے اس میں سب برابر کے شریک ہیں۔ہمیں ترقی کی جانب دوڑ لگانی ہوگی، امید ہے پاکستان کی ترقی کے لیے آپ شبانہ روز محنت کریں گے ۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مجھے یقین کامل ہے کہ نئے وزرا دن رات کاوشیں کرکے اپنی اپنی وزارتوں میں خوشحالی کا انقلاب لے کر آئیں گے، ریلوے کی مکمل ٹرانفارمیشن چاہیے، شعبہ بحری امور میں بے پناہ صلاحیت ہے ۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی معاونت اور آپ کی محنت سے میکرو اکنامک استحکام آیا، ابھی تک معاملات تسلی بخش اور اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی ترقی کے لیے اہم ہے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اب ہر سہ ماہی میں وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائےگا، وزارتوں کی کارکردگی سے متعلق قوم کو آگاہ کیاجائےگا، ہم عوام کے نمائندے ہیں اور عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں، ہر تیسرے ماہ ایک جائزہ ہوا کرے گا اور اس کے نتائج آپ کے سامنے پیش کیے جائیں گے ۔

    وزیراعظم نے کہاکہ رواں ماہ اچھی خبر آئی ہے کہ ترسیلات زر 3.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، ہمیں اپنی برآمدات کو بھی اس سے زیادہ رفتار سے آگے بڑھانا ہے، اب ہر ہفتے میں ایک یا دو وزارتوں کو دعوت دوں گا، جہاں آپ تیاری کرکے آئیں گے اور ہر اجلاس میں ہم فیصلے کیا کریں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ سے اسلام آباد میں ایک جدید یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس یونیورسٹی میں اپلائیڈ سائنسز، آئی ٹی، اے آئی اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی تعلیم دی جائے گی اور دنیا بھر سے بہترین اساتذہ لائے جائیں گے، ہم نے طے کیا ہے کہ 14 اگست 2026 کو اس یونیورسٹی کے پہلے سیکشن کا آغاز ہوگا، اس جامعہ کانام ’دانش یونیورسٹی‘ ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکوئٹہ میں جعفرایکسپریس پر نامعلوم افراد کا حملہ
    Next Article جعفر ایکسپریس حملہ، سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 100 سے زائد مسافر بازیاب، 16دہشت گرد ہلاک، 11 افراد شہید
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پشین: محکمہ انسداد دہشتگری کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 11, 2025

    بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

    ستمبر 11, 2025

    وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے

    ستمبر 11, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشین: محکمہ انسداد دہشتگری کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 11, 2025

    بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

    ستمبر 11, 2025

    وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے

    ستمبر 11, 2025

    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک

    ستمبر 11, 2025

    وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

    ستمبر 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.