Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, مئی 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بھارت کا دہشت گردی ڈرامہ ہمیشہ کیلئے دفن، معرکہ حق میں پانچ گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی: ترجمان پاک فوج
    • ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ہر ہفتے اضافہ، بیرونی قرضہ 100ارب ڈالر پر برقرار: گورنر سٹیٹ بینک
    • معرکہ حق میں قوم کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار
    • پاکستان نے معرکۂ حق میں اپنی بہترین دفاعی صلاحیت ثابت کی، فیصل کریم کنڈی
    • مولانافضل الرحمان کا مولانا ادریس کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے جمعہ کو پورے ملک میں مظاہروں کا اعلان
    • ہم نے ایک آفتاب کھو دیا!
    • مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کی حالیہ ثالثی کی کوششیں قابل ستائش ہیں، پولینڈ کے سفیر کا تقریب سے خطاب
    • دنیا میں امن کے لیے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا اور کر رہا ہے: وزیراعظم
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » جعفر ایکسپریس حملہ، سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 100 سے زائد مسافر بازیاب، 16دہشت گرد ہلاک، 11 افراد شہید
    بلوچستان

    جعفر ایکسپریس حملہ، سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 100 سے زائد مسافر بازیاب، 16دہشت گرد ہلاک، 11 افراد شہید

    مارچ 11, 2025Updated:مارچ 11, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Jaffar Express attack, successful operation by security forces, more than 100 passengers rescued, 16 terrorists killed, 11 people martyred
    بازیاب ہونے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں، تمام مسافر مچھ ریلوے سٹیشن پہنچ گئے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بولان پاس کے قریب پہاڑوں میں دہشت گردوں نے حملہ کردیا، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس میں سوار 104 سے زائد یرغمال مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے ۔

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران  16 دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٹرین ڈرائیور سمیت 11 افراد شہید ہوگئے ۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں، تمام مسافر مچھ ریلوے سٹیشن پہنچ گئے جبکہ مچھ ریلوے سٹیشن پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں سمیت متعدد مسافروں کو بھی اغوا کیا ہے جن کی بحفاظت بازیابی کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے ۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے خواتین اور بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا تھا، انتہائی دشوار گزار اورسڑک سے دور ہونے کے باوجود سکیورٹی فورسزموقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے ۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت گرد قریبی پہاڑوں میں فرار ہوگئے ہیں، جن کی تلاش کیلئے کارروائی جاری ہے ، حملہ آور افغانستان میں موجود ایک ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں تھے ۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے باعث دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہوگئے ہیں، زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے، اضافی نفری علاقے میں آپریشن میں حصہ لے رہی ہے، دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، آخری دہشت گردکے خاتمے تک آپریشن جاری رہےگا ۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    Next Article پیکا ایکٹ،توہین آمیز پوسٹس لگانے پر مزید 7 افراد کے خلاف مقدمات درج
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بھارت کا دہشت گردی ڈرامہ ہمیشہ کیلئے دفن، معرکہ حق میں پانچ گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی: ترجمان پاک فوج

    مئی 7, 2026

    مولانافضل الرحمان کا مولانا ادریس کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے جمعہ کو پورے ملک میں مظاہروں کا اعلان

    مئی 6, 2026

    دنیا میں امن کے لیے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا اور کر رہا ہے: وزیراعظم

    مئی 6, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بھارت کا دہشت گردی ڈرامہ ہمیشہ کیلئے دفن، معرکہ حق میں پانچ گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی: ترجمان پاک فوج

    مئی 7, 2026

    ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ہر ہفتے اضافہ، بیرونی قرضہ 100ارب ڈالر پر برقرار: گورنر سٹیٹ بینک

    مئی 7, 2026

    معرکہ حق میں قوم کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار

    مئی 7, 2026

    پاکستان نے معرکۂ حق میں اپنی بہترین دفاعی صلاحیت ثابت کی، فیصل کریم کنڈی

    مئی 7, 2026

    مولانافضل الرحمان کا مولانا ادریس کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے جمعہ کو پورے ملک میں مظاہروں کا اعلان

    مئی 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.