Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 3, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ
    • بلوچ خواتین بلوچستان کے روشن مستقبل کی امید ہیں، صوبائی وزیر میر ضیاء لانگو
    • شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
    • آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
    • سی ٹی ڈی پشاور کی کامیاب کارروائی، فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک
    • مانسہرہ میں لاپتہ ہونے والے غیر ملکی سیاح کی لاش پانچ روزہ سرچ آپریشن کے بعد برآمد
    • عالمی شہرت یافتہ مصری قرّاء کرام پاکستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر مذہبی امور کا خیر مقدم
    • وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دیدی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کی حالیہ ثالثی کی کوششیں قابل ستائش ہیں، پولینڈ کے سفیر کا تقریب سے خطاب
    اہم خبریں مئی 6, 2026

    مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کی حالیہ ثالثی کی کوششیں قابل ستائش ہیں، پولینڈ کے سفیر کا تقریب سے خطاب

    Facebook Twitter Email
    Pakistan's recent mediation efforts in the Middle East are commendable, Polish Ambassador addresses ceremony
    یوکرین تنازع، غزہ کی صورتحال اور علاقائی دہشت گردی جیسے مسائل پر مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں، پولينډ کے سفير کا تقريب سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان میں پولینڈ کے سفیر ماجی پسارسکی  نے عالمی حالات کی بے یقینی کے باوجود پاکستان اور پولینڈ تعلقات کی مضبوطی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک بین الاقوامی قانون، حقِ خودارادیت اور امن کے مشترکہ اصولوں کے پابند ہیں، اور یوکرین تنازع، غزہ کی صورتحال اور علاقائی دہشت گردی جیسے مسائل پر مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں ، انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کی حالیہ ثالثی کوششوں کو بھی سراہا اور “اسلام آباد پروسس” کو کشیدگی میں کمی کا باعث قرار دیا ۔

    اسلام آباد میں پولینڈ کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولینڈ کے سفیر ماجی پسارسکی نے اس موقع کو ممکنہ طور پر اسلام آباد میں اپنی آخری تقاریر میں سے ایک قرار دیا، اور کہا کہ  پاکستان میں میری تعیناتی ایک معمول کی ذمہ داری سے کہیں بڑھ کر تھی، جو منفرد لمحات، غیر معمولی ملاقاتوں اور غیر متوقع تجربات” سے بھرپور رہی، اس تعیناتی نے میری ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو گہرے طور پر متاثر کیا ۔

    انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کی حالیہ ثالثی کوششوں کو بھی سراہا اور “اسلام آباد پروسس” کو کشیدگی میں کمی کا باعث قرار دیا ۔

    ماجی پِسارسکی نے سیاسی روابط میں پیش رفت کو ایک اہم کامیابی قرار دیا، جس کی مثال اکتوبر 2025 میں پولینڈ کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ رادوسواف سِکورسکی کے کامیاب دورۂ پاکستان سے ملتی ہے ۔

    انہوں نے صدر آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِاعظم سینیٹر اسحاق ڈار کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کو نتیجہ خیز قرار دیا، جن سے دوطرفہ تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا۔ سکیورٹی تعاون کو بھی فروغ ملا، خاص طور پر پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے دورۂ پولینڈ کے ذریعے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ معاشی میدان میں دوطرفہ تجارت گزشتہ سال 1.3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی، جس میں پاکستان کے GSP+ اسٹیٹس نے اہم کردار ادا کیا، پولینڈ کے سفیر نے پولینڈ کی سرمایہ کاری، خصوصاً اورلین گروپ کے سندھ میں 500 ملین ڈالر کے گیس تلاش منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا، جن سے مقامی سطح پر گیس کی پیداوار، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تربیت کے مواقع فراہم ہوئے۔ فِن ٹیک اور گرین ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی نئی مواقع تلاش کیے جا رہے ہیں ۔

    انہوں نے اپنی اہلیہ، پولینڈ کے سفارت خانے کی ٹیم، مقامی عملے اور پاکستانی دوستوں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس سفر کو یادگار بنایا، تقریب کا اختتام پاک-پولینڈ دوستی کے تسلسل کے پُرجوش عزم کے ساتھ ہوا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleدنیا میں امن کے لیے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا اور کر رہا ہے: وزیراعظم
    Next Article ہم نے ایک آفتاب کھو دیا!
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

    ستمبر 3, 2026

    بلوچ خواتین بلوچستان کے روشن مستقبل کی امید ہیں، صوبائی وزیر میر ضیاء لانگو

    ستمبر 3, 2026

    شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    ستمبر 3, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

    ستمبر 3, 2026

    بلوچ خواتین بلوچستان کے روشن مستقبل کی امید ہیں، صوبائی وزیر میر ضیاء لانگو

    ستمبر 3, 2026

    شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    ستمبر 3, 2026

    آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

    ستمبر 3, 2026

    سی ٹی ڈی پشاور کی کامیاب کارروائی، فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.