Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جولائی 4, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، بھارت نے اسے روکا تو يہ جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف
    • مظفرآباد: سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق
    • دو طبقات، دو کہانیاں: عام پاکستانی بمقابلہ اشرافیہ
    • باکو: وزیراعظم شہبازشریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
    • پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی
    • کراچی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی
    • ملک بھر میں 6 سے 10 جولائی کے درمیان موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی
    • عالمی سطح پر بڑی پیشرفت ،روس نے افغانستان کی طالبان حکومت کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرلیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، بھارت نے اسے روکا تو يہ جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف
    بین الاقوامی

    پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، بھارت نے اسے روکا تو يہ جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف

    جولائی 4, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Water is Pakistan's lifeline, if India stops it, it will be equivalent to war, Prime Minister Shehbaz Sharif
    ھارت کا پانی کو پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرنا اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی ناقابل قبول ہے، وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا  خطرناک ہے، کسی قیمت پر اس طرح کی جارحیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،وزیراعظم  نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، بھارت نے اسے روکا تو يہ جنگ کے مترادف ہوگا ۔

    آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ای سی او  سمٹ کی کامیاب میزبانی پر صدرالہام علییوف کومبارکباد دیتا ہوں، خانکندی کے تاریخی اور خوبصورت شہر میں پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پرمشکور ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ بطورچیئرمین ای سی اوقازقستان کے صدر  قاسم جومارت نےاہم خدمات انجام دیں۔ عالمی منظرنامےمیں  ٹیکنالوجیکل تبدیلیاں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں۔  بڑھتے ہوئے باہمی انحصار اور علم کی وسعت کا نیا دور شروع ہو رہا ہے۔  علاقائی تعاون  اور مشترکہ خوشحالی  کے لیے ٹیکنالوجی کی ترقی ناگزیز ہے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ترقی کے عمل میں رکن ملکوں کے ساتھ اجتماعی کاوشوں میں شریک ہونے پر فخر ہے، سمٹ کا موضوع،پائیدار اور موسمیاتی لحاظ سے مضبوط مستقبل،بہت مناسب اور بروقت ہے۔ای سی او رکن ملکوں کوبھی  موسمیاتی تبدیلیوں  کے  گہرےاثرات کا سامنا ہے، پگھلتے گلیشیرز، شدید گرمی، تباہ کن سیلاب اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے ۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی چیلنجز نے  لاکھوں لوگوں کی غذائی سلامتی اور روزگار خطرے میں ڈال دیا ہے۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی  انتہائی متاثرہ 10 ملکوں میں شامل ہے، 2022 میں پاکستان نے تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا، 3کروڑ30لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے،املاک کو بہت نقصان پہنچا۔ فلیش فلڈز  بھی دل دہلا دینے والی تباہی مچاتے ہیں ۔

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے متاثرہ اضلاع میں کئی قیمتی  جانوں کا نقصان ہوا۔ فلیش فلڈز   جیسی صورتحال کی تناظر میں  اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔پاکستان نے  موسمیاتی  تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پالیسی وضع کی ہے۔ بحالی اور تعمیر نو کے لیے 4نکاتی پلان پر توجہ مرکوز ہے ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درپیش چیلنجز اجتماعی اقدامات کے متقاضی ہیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے کاربن اخراج میں کمی، کاربن مارکیٹ پلیٹ فارم اور  مزاحمتی  نظام کی تجویز  بھی پیش کی ۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بدامنی پیدا کرنے والی قوتیں اپنےمقاصد کے لیے خطے میں عدم استحکام  چاہتی ہیں۔ ایران پر غیرقانونی اور غیر منطقی اسرائیلی حملے اس رجحان کا سب سےحالیہ مظاہرہ تھے، پاکستان ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، بیرونی جارحیت کے شعلے نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لینے کا خطرہ پیدا کردیا تھا ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر  میں ایک بدقسمت  واقعے کے بعد بھارت نے غیر ذمے داری کا مظاہر کیا، بھارتی اقدامات    کامقصدعلاقائی امن کو  نقصان  پہنچانا تھا، دنیا نے ہمارے عوام اوربہادر افواج کے پختہ عزم کامشاہدہ کیا۔ افواج پاکستان نے مثالی جرأت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اشتعال انگیزی کاجواب دیا، بھارتی جارحیت کے بعد ای سی او ملکوں کی جانب سے پاکستان کے ساتھ  یکجہتی پر مشکور ہیں ۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  غزہ کو تباہی کا سامنا ہے۔  ایسا لگتا ہے جیسے غزہ میں  انسانیت کا وجود ہی نہیں، قحط سالی کی صورتحال،فاقہ کشی، امدادی کارکنوں پر اسرائیلی حملےجاری ہیں، پاکستان دنیا میں کہیں بھی بے گناہ لوگوں پر ظلم ڈھانے والوں کے خلاف  کھڑا ہے، غزہ ہو یا مقبوضہ کشمیر، مظلوم عوام کیساتھ ہیں ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سےپانی کو ہتھیار بنانا انتہائی تشویشناک ہے، عالمی ثالثی عدالت  نے فیصلے میں بھارتی اقدامات کو مسترد کر دیا ہے۔ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی  ناقابل قبول ہے۔  پانی پاکستان کے 24کروڑ عوام کے لیے  لائف لائن ہے ۔

    وزیراعظم نے دوٹوک انداز میں کہا کہ کسی بھی صورت بھارت کو اس خطرناک راستے پر چلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، بھارتی اقدام  پاکستان کے عوام کے خلاف جارحیت کے مترادف ہوگا ۔

    اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ علاقائی رابطوں کو مضبوط بنانےکے لیے اہم ہے۔ ای سی او  ٹرانسپورٹ کوریڈورز کا آغازخوش آئند ہے۔  اقتصادی نمو اور پیداوار کے لیے ہمارے مشترکہ مقاصد کو حاصل  کرنا ہے ۔

    انہوں نے بتایا کہ تجارت ،سرمایہ کاری،ٹرانسپورٹ کوریڈورز،توانائی،سیاحت،اقتصادی نمو اور پیداوار پر اتفاق ہوا تھا۔ای سی او تجارتی معاہدہ  ایکوٹا کو  اہم علاقائی تجارتی معاہدے کے طور پر تصور کیا گیا تھا۔ ہم قدیم اور معروف شاہراہ ریشم  کے وارث ہیں، جس نے امیر اور محنتی تہذیبوں کو پروان چڑھایا ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ  تاریخ، ثقافت اور پکوان کے سنگم لاہور کو 2027 کے لیے ای سی اوسیاحت کا دارالحکومت قرار دینے  پرشکر  گزار ہوں، لاہور پاکستان کا ثقافتی دل ہے، یقین دلاتا ہوں کہ لاہور ہمارے تمام مہمانوں کو مسحور کر دے گا، تمام معزز مہمانوں کو لاہور کے دورے کی دعوت دیتا ہوں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمظفرآباد: سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    باکو: وزیراعظم شہبازشریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    جولائی 4, 2025

    ملک بھر میں 6 سے 10 جولائی کے درمیان موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی

    جولائی 4, 2025

    عالمی سطح پر بڑی پیشرفت ،روس نے افغانستان کی طالبان حکومت کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرلیا

    جولائی 4, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، بھارت نے اسے روکا تو يہ جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف

    جولائی 4, 2025

    مظفرآباد: سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

    جولائی 4, 2025

    دو طبقات، دو کہانیاں: عام پاکستانی بمقابلہ اشرافیہ

    جولائی 4, 2025

    باکو: وزیراعظم شہبازشریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    جولائی 4, 2025

    پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی

    جولائی 4, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.